اسحاق ڈار کی مراکش کے وزیرخارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اقوام متحدہ:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مراکش کے وزیرخارجہ ناصر بوریتا نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دفترخارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا سے ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، روابط اور علاقائی امن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے پاکستان مراکش تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈارکی جرمن ہم منصب سے ملاقات، تجارت، عوامی روابطہ کے فروغ کا اعادہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جرمن ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی مسائل پر غور کیا گیا، پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات اور عوامی روابط میں فروغ کا اعادہ کیا گیا۔(جاری ہے)
اسحاق ڈار نے کوسٹاریکا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا، پاکستان اور کوسٹاریکا کا کثیرالجہتی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔