پاکستان اور بنگلہ دیش کا تجارت، ثقافت اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ پاکستان باہمی عزت، رواداری اور اعتماد کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ دونوں ممالک خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ مقاصد کے حصول میں ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔
چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا تعاون برصغیر اور خطے میں استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ ملاقات نہ صرف دوطرفہ تعلقات میں نئی راہیں کھولنے کا ذریعہ ثابت ہوئی بلکہ خطے میں امن، استحکام اور عوامی ترقی کے لیے مشترکہ عزم کی عکاس بھی بنی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش پاکستان شہباز شریف محمد یونس وزیر اعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پاکستان شہباز شریف محمد یونس اور بنگلہ دیش
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی کستوتس بدریس سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کی لیتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لیتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ کستوتس بدریس سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران راہنماؤں نے پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے اور مالی چوری کی روک تھام کے کنونشن پر دستخط کا خیر مقدم کیا۔