وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزرپروفیسر محمد یونس کی ملاقات ،دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اورمضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،باہمی تجارت اور ثقافتی تعلقات کو بہتر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا-وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پرملاقات کی۔ پاکستان بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت،علاقائی تعاون اوردونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پربھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا بھی اعادہ کیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے تعلقات کو

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں سری لنکن صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے خیر سگالی پر مبنی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں، دوطرفہ تجارت، تعلیمی و ثقافتی تعاون اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، ’شہباز شریف میں یہ صلاحیت ہے کہ پہلی ہی ملاقات میں گھل مل جاتے ہیں‘

وزیراعظم نے سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور عالمی فورمز پر دونوں ممالک کے قریبی تعاون کو سراہا۔ ملاقات میں کھیلوں خصوصاً کرکٹ میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ پاک سری لنکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور رابطے کے تسلسل پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی انورا کمارا ڈسانائیکے سری لنکن صدر نیویارک وزیراعظم شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات
  • وزیراعظم سے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی ملاقات
  • وزیراعظم  شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر  پروفیسر محمد یونس کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال 
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی آج صدر ٹرمپ سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں سری لنکن صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • محمد شہباز شریف کی کرسچن اسٹاکر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال
  • نتخابات فروری میں، آزادانہ اور شفاف ہوں گے، ڈاکٹر محمد یونس