data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیئے گئے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.

3 اوورز میں 127 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، بنگلہ دیش کی جانب سے سیف حسن نے 69 رنز کی شاندار اننگ کھیلی لیکن وہ ٹیم کو جیت دلوانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ، پرویز حسین نے 21 رنز بنائے ، ان کے علاوہ بنگلہ دیش کی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے تین، جسپریت بمراہ اور ورن چکرورتی نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل اور تلک ورما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے جس میں اوپننگ بیٹسمین ابھیشیک شرما 75 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ہاردک پانڈیا 38 اور شبھمن گل 29 رنز بناے میں کامیا ب ہوئے ، ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے راشد حسین 2 ، تنظیم حسن، مصتفیض الرحمان اور محمد سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

ایشیاء کپ کا فائنل میچ 28ستمبر کو اتوار کے روز کھیلا جائے گا ۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کی کی جانب سے

پڑھیں:

ایشیا کپ سپر 4: بھارت سے شکست کے بعد کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا

ایشیا کپ سپر4 مرحلہ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا۔

کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے پرفیکٹ گیم نہیں کھیلا، بھارتی بیٹرز نے پاور پلے میں شانداربیٹنگ کرکےمیچ ہم سےچھین لیا۔

ان کا کہنا تھا ہم نے بولنگ توقع کے مطابق نہیں کی، اننگز میں 10-15 رنز کم ہوئے ہیں ہمارا اسکور 180 رنز سے زائد ہونا چاہیے تھا۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان کی ناقص کپتانی اور فیلڈنگ کا فائدہ اٹھایا اور 172 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے اہم فتح اپنے نام کی۔

سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کو شکست دیکر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
  • ایشیا کپ سپرفورمرحلہ: بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کےلئے 169رنز کا ہدف دیدیا
  • ایشیا کپ سپر4 مرحلہ: بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ سپرفورمرحلہ: بنگلہ دیش کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ: آج بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی
  • ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے
  • ایشیا کپ سپر4 میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا، فائنل تک رسائی کی راہیں آج واضح ہوں گی
  • ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی یکطرفہ شکست پر شعیب اختر کا سخت ردعمل
  • ایشیا کپ سپر 4: بھارت سے شکست کے بعد کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا