گوجرخان پولیس کی کارروائی، آن لائن جوا کھیلنے والا شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
لاہور:
گوجرخان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچوں اور دیگر کھیلوں پر بٹ پرو ایپ کے ذریعے آن لائن جوا کھیلنے اور کھلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 4 ہزار روپے، 13 موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ اور دیگر قمار بازی کا سامان برآمد ہوا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق زیر حراست شخص نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے مخصوص گاہکوں کو کرکٹ میچوں پر آن لائن جوا کھلاتا تھا۔
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ ایسے جرائم کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔