حسان نیازی کوپتلون پکڑانے والاعلیمہ خان کابیٹاتھا،صحافی علی وارثی کادعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صحافی علی وارثی نے نجی خبررساں ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ علیمہ خان کے بیٹے پرحسان نیازی کوپتلون دینے کاالزام ہے جوحسان نیازی نے لہرائی تھی ۔
صحافی حسن افتخار نے کہاکہ علیمہ خان کے بیٹے نے اپنے وکیل کے ذریعے پناہ کی درخواست واپس لی اور پاکستان کا رخ کیا، جس سے یہ قیاس پیدا ہوا کہ انہیں کہیں نہ کہیں سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ یہ کسی نہ کسی ڈیل یا سیاسی سمجھوتے کا حصہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ علیمہ خان اپنے سیاسی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے پس پردہ رابطے کر رہی ہیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بعض معاملات میں رعایت بھی ملی ہے۔ اس تناظر میں ایک بڑا حوالہ یہ دیا جا رہا ہے کہ علیمہ خان کا بیٹا جو پہلے بیرون ملک سیاسی پناہ (Asylum) کے لیے درخواست گزار تھا، اچانک پاکستان واپس آگیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اگر کوئی شخص پناہ کے لیے یہ مؤقف اختیار کرے کہ اپنے ملک میں جان کو خطرہ ہے، تو اس کے بعد واپسی آسان نہیں ہوتی۔ اس عمل کو روکنے اور واپس آنے کے لیے یا تو خطرہ ختم ہو یا کسی سطح پر یقین دہانی حاصل ہو۔
وقاص حبیب رانا نے کہاکہ پارٹی کے اندرونی ڈھانچے پر نظر ڈالیں تو قیادت کی دوڑ میں بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی اس وقت بنی گالہ میں مقیم ہیں جبکہ علیمہ خان پارٹی کے سوشل میڈیا معاملات میں اثر انداز ہوتی رہی ہیں۔ بعض کارکنوں کا مؤقف ہے کہ یہ دونوں شخصیات اپنی اپنی جگہ قیادت میں کردار کے لیے کوشاں ہیں اور مستقبل میں پارٹی کی سمت کا تعین اس پر بھی منحصر ہو سکتا ہے کہ عمران خان کے بعد کس کو ترجیح دی جاتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہ علیمہ خان کے لیے
پڑھیں:
27 ویں ترمیم منظور ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں: فیصل واوڈا
اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 27ویں ترمیم منظور ہوگئی ہے اب 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم منظور ہوگئی ہے، اس ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو اس ترمیم پر راضی کرلیں گے؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا ہمارے بڑے ہیں، ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے زبردست کام کیا ہے میں ان کی قدر کرتا ہوں، وزیراعظم نے جمہوری روایت کے تحت ایک انتہائی اچھا اقدام کیا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ خیبر پختونخواہ کے نام تبدیلی کے حوالے سے پیش کیے جانے کی ترمیم بارے کیا کہیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے ویسا کر دے گا۔
ایک اور صحافی کے سوال پر سینیٹر نے 28ویں ترمیم کی تیاری کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اس ترمیم میں دم نہیں رہا، 28ویں ترمیم کی تیاری کریں۔