سپیکرقومی اسمبلی کی اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد،اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں،سردار ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
سردار ایاز صادق نے کہا کہ باشعور اور باخبر شہری ہی جمہوریت کی اصل بنیاد ہیں، اخبارات نے ہمیشہ عوام کو حقائق سے روشناس کرایا اور ناانصافیوں کو بے نقاب کیا، سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں ذمہ دارانہ صحافت کی اقدار مزید اہمیت اختیار کر چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اخبارات محض خبر نہیں بلکہ تحقیق، تجزیہ اور گہرا تناظر بھی فراہم کرتے ہیں، اخبارات نے چیلنجز کے باوجود عوامی اعتماد کے سہارے ترقی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اخبارات عوام کے اعتماد اور تعاون کے ساتھ ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں، فکری اور علمی بصیرت کے لیے نوجوان نسل کو اخبار بینی کی عادت اپنانی چاہیے، تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات میں بھی یہ عادت فروغ دینے کی ضرورت ہے۔سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ پرنٹ میڈیا پر غیرجانبداری، اخلاقیات اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہے، صحافتی آزادی جمہوری معاشرے کی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات کا بڑھتا مطالعہ ایک باشعور، مضبوط اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔سپیکر نے اخباری صنعت کے ترقی و فروغ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ اخبارات نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی کرپٹو کرنسی انقلابی کردار ادا کر رہی ہے، بلال بن ثاقب
اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر وزیر مملکت بلال بن ثاقب کا خطاب، کہا پاکستان کی عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کی راہ ہموار ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی کرپٹو کرنسی انقلابی کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے اقوام متحدہ کے 80ویں اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ ’’آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے‘‘۔ پاکستان کی 250 ملین آبادی ، دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فری لانس مارکیٹ ہے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کیلئے عالمی سطح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ٹیکنالوجیز کو اپنانا نہایت اہم ہے۔ پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے دور میں کامیابی کے لیے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔جو ممالک مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ ہونگے وہی معاشی طور پر مضبوط بھی ہونگے۔