پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،حسن ایوب کا تجزیہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی و تجزیہ کار حسن ایوب نے پی ٹی آئی کے 27ستمبر کے جلسے کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب سے یوٹیوب چینل کی اینکرپرسن نے سوال کیا کہ 27ستمبر کو عمران خان ریلیز جلسہ ہے، اس کی زمینی حقائق کی موجودگی میں کامیابی کے کتنے چانس ہیں،علی امین گنڈاپور اپنے ارکان اسمبلی کو ٹاسک بھی دیدیاہے ،لاکھوں لوگوں کو لانے کا کہا ہے۔
کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری کی سزا و جرمانہ برقراررکھنے کا حکم
اس پر حسن ایوب کاتبصرہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ لاکھوں نہیں کروڑوں لوگوں کا کہا ہے،انہوں نے تو کہا ہے کہ کروڑوں لوگ لے آؤ میں میزبانی کروں گا۔
حسن ایوب کاکہناتھا کہ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا27ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،ان کاکہناتھا کہ وادی تیراہ کے اندرکالعدم تنظیم کا اپناگودام تھااس میں دھماکا ہوتا ہے، اس کو جیٹ اور ڈرون کا حملہ بنا کر پیش کررہے ہیں۔
تجزیہ کار حسن ایوب کاکہناتھا کہ ان علاقوں کے اندر ڈرونز کے حوالے سے پہلے ہی نفرت پائی جاتی ہے،20سال پہلے جب دہشتگردی کیخلاف جنگ شروع ہوئی ہے تب سے ڈرونز حملے ہورہے ہیں وہ امریکی ڈرون حملے تھے،جن کیخلاف نفرت بنی ہوئی ہے۔
بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری
معروف صحافی نے کہاکہ اس مرتبہ کالعدم تنظیم کے اپنے گودام میں دھماکا ہوا جس کو رنگ دیا جارہا ہے کہ جیٹ یا ڈرون نے حملہ کر دیا ہےتاکہ لوگ نفرت میں اس جلسے میں شرکت کریں،ان کاکہناتھا کہ بنیادی طور پر پی ٹی ایم اور کالعدم تنظیم دونوں اس معاملے کے اندر شراکت دار ہیں،پی ٹی ایم اور پی ٹی آئی دونوں ملکر یہ جلسہ کریں گے اور انہیں کالعدم تنظیم کی حمایت حاصل ہوگی۔
27 ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اسے کامیاب بنانے کے لیے وادیِ تیراہ میں سیاسی بیانیہ گھڑا جا رہا ہے۔ ٹی ٹی پی کے اپنے گودام میں دھماکے کو جیٹ اور ڈرون حملہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ نفرت میں آ کر جلسے میں شریک ہوں۔ pic.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا سیاسی بیانیہ حسن ایوب کا وادی تیراہ پی ٹی ا ئی کہا ہے
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔