’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، پی ٹی آئی پشاور میں کتنے لاکھ لوگوں کے آنے کی توقع کر رہی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
پشاور میں عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں پارٹی رہنماؤں کے مطابق 5 لاکھ سے زائد ورکرز اور عام لوگ شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور میں ‘ریلیز عمران خان ‘ جلسے کی تیاریاں، زمینی حقائق کیا ہیں اور کامیابی کے امکانات کتنے ہیں؟
پشاور رنگ روڈ پر کبوتر چوک کے قریب بے نظیر اسپتال کے لیے مختص گراؤنڈ میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کنٹینرز سے اسٹیج بنایا جا رہا ہے، کرسیاں لگائی جا رہی ہیں اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے پولیس حکام کے ساتھ سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
‘5 لاکھ لوگ شرکت کریں گے’جلسہ گاہ میں وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مینا خان آفریدی نے دعویٰ کیا کہ یہ جلسہ تاریخی ہو گا اور 5 لاکھ سے زائد لوگ شرکت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ عمران خان کی کال پر ہو رہا ہے اور خان کی کال پر پورا پاکستان نکلتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان نے اسی مقام پر جلسہ کیا تھا، جو بہت بڑا اجتماع تھا، اور 27 ستمبر کا جلسہ بھی اسی طرح بڑا اور تاریخی ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ کے دوران ’ریلیز عمران خان ‘ کا بینر فضا میں لہرانے والا کون تھا؟
ان کے مطابق پورے ملک سے ورکرز اس میں شرکت کریں گے اور قائدین آئندہ کے لیے لائحہ عمل اور عمران خان کا پیغام دیں گے۔
سرکاری سطح پر جلسے کی تیاریاںخیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریوں میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مشکل نہیں ہے بلکہ سرکاری سطح پر تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ جلسہ گاہ کو صاف کرنے کے لیے سرکاری مشینری اور گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں جبکہ متعلقہ ٹی ایم اے کے اہلکار بھی موجود نظر آئے۔
اس حوالے سے مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی تقریب کی سیکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہے جبکہ دیگر انتظامات پارٹی خود کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ پارٹی کے اخراجات پر ہو رہا ہے اور ورکرز خود چندہ کر کے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔
جلسہ گاہ میں ورکرز کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جو جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پرامید دکھائی دیتے ہیں۔
مزید اس ویڈیو رپورٹ میں ۔۔۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور جلسہ پی ٹی آئی جلسہ خیبرپختونخوا ریلیز عمران خان مینا خان آفریدی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور جلسہ پی ٹی ا ئی جلسہ خیبرپختونخوا ریلیز عمران خان ریلیز عمران خان شرکت کریں گے جلسے کی کے لیے
پڑھیں:
نظام درست کرنے کیلئے کتنے کیسز میں آپ کو بلائیں: چیف جسٹس کا آئی جی سے استفسار
لاہور(خبرنگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منشیات کے مقدمے میں ملزم بھائی خان جھارا کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے تفتیشی خامیوں پر اور ناقص تفتیش پر اظہارِ ناراضگی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ مزید تھانے بنانے سے بات نہیں بنے گی، پولیس کو خود ٹھیک ہونا پڑے گا، تفتیشی نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے،جس نے مقدمہ درج کیا، اسے ہی تفتیشی بنادیا گیا، حالانکہ تفتیشی افسر کو الگ ہونا چاہیے تھا،عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ استغاثہ جائے اور اس کا مقدمہ لینے سے انکار کر دیا جائے؟آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موقف اپنایا کہ پولیس کی تفتیش میں کئی خامیاں سامنے آئی ہیں،ایک بندے کی گاڑی میں منشیات رکھی گئی اسے اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، ملی بھگت کرنیوالے اے ایس آئی یعقوب کو نوکری سے برخاست کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمے کی تفتیش تبدیل کردی گئی اور ایس پی اس معاملے کی دوبارہ انکوائری کرے گا، عدالت نے استفسارکیا کہ کتنے کیسز میں آپ کو بلائیں کہ یہ نظام درست ہوسکے؟ پولیس کو اپنی اصلاح خود کرنا ہوگی،آئی جی پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس میں کرپشن اور ناقص تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ پولیس کے سربراہ ہیں، ان چیزوں پر آپ نے خود کنٹرول رکھنا ہے۔