چیچہ وطنی،غازی آباد کے علاقہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے کپڑے میں لپٹی نعش کھیتوں میں پھینک دی، ملزم فرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) غازی آباد کے علاقہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے کپڑے میں لپٹی نعش کھیتوں میں پھینک دی۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق گاؤں 175،نائن ایل میں مسماة فوزیہ بی بی کی شادی 10سال قبل ملزم منور حسین کیساتھ ہوئی جن کے ہاں اس عرصہ میں تین بیٹے پیدا ہوئے، تاہم میاں بیوی کے مابین جھگڑا رہنے لگا اور ملزم اپنی بیوی پر تشدد بھی کرنے لگا،وقوعہ کے روز بھی ملزم نے تلخ کلامی کے بعد اپنی بیوی پر تشد دکے بعد گلا دبا کر اسے قتل کردیا اور نعش چادر میں لپیٹ کر کچھ ہی فاصلے پر چارے کی فصل میں پھینک دی اور فرار ہوگیا۔پولیس نے کھیتوں سے مقتولہ کی نعش برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم تاحال ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔\378
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ایف آئی اے نے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعل سازی کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر آف لوڈ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر کی روانگی ملائیشیا کی تھی۔ نبیل اختر نامی مسافر فلائٹ نمبر PK894 کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا۔ ملزم کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی امیگریشن اسٹمپس لگی ہوئی تھیں۔ مذکورہ اسٹمپس کے حوالے سے سسٹم میں بھی کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔