چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بغیر کچھ کہے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں رونالڈو جہاز کے اڑان بھرنے اور نیچے کی طرف آنے کے اشارے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ کوئی کیپشن مینشن نہیں کیا، تاہم ان کی جانب سے جہاز گرانے کی شیئر کردہ ویڈیو نے بھارتیوں کے زخم ہرے کردیے۔

اس سے قبل پاکستانی اسپنر صفیان مقیم نے بھی رونالڈو کی مذکورہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرکے ہینڈ شیخ تنازعے کا جواب دیا تھا اور کیپشن میں لکھا تھا ’انہیں (رونالڈو) کس نے بتایا؟‘

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاک بھارت کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔

اس میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کا اشارہ کرکے دیا تھا۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو

فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔

اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • میسی اور رونالڈو کے ممکنہ آخری عالمی امتحان سمیت ورلڈ کپ 2026 کا عظیم آغاز قریب
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو