رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بنانے والوں میں شامل ہوگئے۔
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں رونالڈو کو حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرنے کا مذاق اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے جملے کسے جانے کے بعد رافیل گرانے کا دلچسپ انداز اپنایا تھا۔
انہوں نے ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اُڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا جس پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان شرانگیز وقابل مذمت، معافی مانگیں،محسن نقوی
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سکیورٹی فورسز کے بارے میں شرانگیز بیان کی پرزور مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کے امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے، سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں نے قیمتی جانیں قربان کرکے امن کی آبیاری کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اُس صوبے کے وزیر اعلیٰ نے احسان فراموشی کی حدیں پار کی ہیں جہاں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے، کوئی بھی محب وطن ایسا بیان دینے کے بارے سوچ بھی نہیں سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سکیورٹی فورسز کے خلاف اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔