2025-09-25@10:54:37 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«تیل چوری»:
فائل فوٹو کراچی میں پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پولیس کے مطابق پورٹ قاسم سے ملتان جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کرنے کیلئے ایک پلاٹ میں 6 فٹ گہری سرنگ میں پائپ لائن کے ساتھ پریشروال لگائے گئے تھے تاہم پارکو کی ٹیم نے پارکو لائن سے کروڈ آئل کی چوری کیلئے لگایا گیا کنکشن پکڑلیا اور تیل چوری کی کوشش ناکام بنادی۔ فیصل آباد، پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری کا انکشافپولیس نے ملزم روشان، رجب علی خان اور اسکےساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بن قاسم تھانے میں پارکو کے اسسٹنٹ سکیورٹی آفیسر کی مدعیت میں پلاٹ مالک اور...
کراچی: شہر قائد میں بن قاسم پولیس نے پورٹ قاسم سے پنجاب جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر اسد اقبال کی مدعیت میں بجرم دفعات 462 بی اور 462 سی کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ پلاٹ کے مالک سمیت دیگر نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ پارکو لائن کی حفاظت کے لیے راؤنڈ پر تھا کہ ایک پلاٹ پر گئے تو ہمیں شک ہوا جب اندر جا کر دیکھا تو پلاٹ کے کونے میں ایک گڑھا کیا ہوا تھا جہاں بیلچے اور دیگر سامان موجود تھا جس پر فوری طور پر مدد گار 15 کو اطلاع...
پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں موجود لاش کو اس کے ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی، لیکن لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کیلئے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طور پر دم گھںٹے سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار ون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کیلئے آلات ملے، جبکہ علاقے میں گیس کی...
شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کے لیے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طورپردم گھںٹے سےہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مدد گارون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پرطلب کرلیا۔ پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کے لئے آلات ملے جب کہ علاقے میں گیس کی بو بھی پھیلی ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں اندر جانے کی کوشش کی تاہم انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پارکو اور سوئی گیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے...
فوٹو فائل کراچی میں آئل چوری کا دھندا پوش علاقے تک جا پہنچا، ڈیفینس خیابان نشاط کے قریب فلیٹ کے کمپاؤنڈ سے لائن میں لگایا گیا کلپ برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق واقعہ کا مقدمہ پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ (پی آر ایل) کے سیکیورٹی منیجر کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ پی آر ایل کی انٹر سٹی آئل لائن کیماڑی سے کورنگی ریفائنری تک جاتی ہے، فلیٹ کے قریب بدبو آنے سے اور فلیٹ کے قریب تیل کے نشانات ملنے سے شک ہوا تو پولیس کو اطلاع دی۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 3 ماہ سے آئل چوری کا...
کراچی میں کورنگی کے علاقے پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان نے گودام کرائے پر لے کر کھدائی کر کے سرنگ بنا رکھی تھی، جو آئل لائن سے بڑی مقدار میں تیل چوری کر رہے تھے۔ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندی پر کارروائی کی اور ملزمان سمیت ہزاروں لیٹر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر بھی پکڑ لیا۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے بڑے پیمانے پر آئل چوری کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر کے 25 ہزار لیٹر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر پکڑا تھا۔ تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ آئل چوری کرنے کےلیے...
کراچی: پولیس نے کورنگی میں سرنگ کھود کر کی جانے والی آئل چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگا کر تیل چوری میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کورنگی میں تیل چوری کرنے کے لیے ایک ویئر ہاؤس کرایے پر لیا تھا اور وہاں کھدائی کر کے سرنگ بنائی تھی، ملزمان نے 150 فٹ تک کھدائی کر کے وہاں سے گزرنے والی آئل لائن تک رسائی کرلی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بعدازاں کلپ لگا کر تیل چوری کی واردات کی اور ویئر ہاؤس کے اندر سے کھدائی کرتے ہوئے سڑک کے کنارے گرین بیلٹ تک بھی سرنگ کھود ڈالی تھی۔ واردات کے حوالےسے پولیس حکام...