فارم 47 کی حکومت چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں بھی برداشت نہیں کر پا رہی ہے: مصطفی نواز کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اپوزیشن رہنما مصطفی نواز کھوکھر—فائل فوٹو
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں بھی برداشت نہیں کر پا رہی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف مشاورت ہے، کوئی جلسہ یا کنونشن نہیں کر رہے۔
اپوزیشن رہنما نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور وفاقی دارالحکومت میں آئین کی پامالی افسوسناک ہے۔
اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت جمہوریت کی باتیں کرتے کرتے آج ڈکٹیٹر بن گئی ہے۔
مصطفی نواز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کا دباؤ وکلاء کو کانفرنس نہ کرنے کا پیغام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری حکومتوں سے ایسے اقدامات کی توقع نہیں تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز کھوکھر مصطفی نواز
پڑھیں:
محمود خان اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اس اہم معاملے پر نواز شریف، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور دیگر جماعتوں کے قائدین کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خط میں 27 ویں آئینی ترمیم پر غور و فکر کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے اس حوالے سے ایک اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں ترمیم کے بارے میں مشاورت اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔