شہباز حکومت کو گھر بھیجیں گے ،اپوزیشن کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
آئین کے مطابق آگے بڑھا جائے تو بحران سے نکل جائیں گے، پاکستان میں میرٹ تک نہیں، نوکریاں بک رہی ہیں، جو نوکری بیچتا ہے ایمان بیچتا ہے، اس کو ترقی ملتی ہے،بینظیر بھٹو کی پارٹی اب گناہوں میں شریک ہے،محمود خان اچکزئی
نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کی تحریک شروع کی اور پھر لندن پہنچ گئے، ہم کسی کوگالی نہیں دیں گے یا گولی نہیں ماریں گے، گلگت سے کوئٹہ تک پر امن احتجاج کیا جائے گا، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جسٹس (ر) شاہد جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس
اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت کو پُرامن احتجاج سے گھر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جسٹس (ر) شاہد جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمود اچکزئی نے کہا کہ اگر آئین کے مطابق آگے بڑھا جائے تو بحران سے نکل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرٹ تک نہیں، نوکریاں بک رہی ہیں، جو نوکری بیچتا ہے ایمان بیچتا ہے، اس کو ترقی ملتی ہے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی پارٹی بھی اب گناہوں میں شریک ہے، نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کی تحریک شروع کی اور پھر لندن پہنچ گئے۔اُن کا کہنا ہے کہ ہم کسی کوگالی نہیں دیں گے یا گولی نہیں ماریں گے، پُرامن احتجاج کریں گے، شہباز شریف کی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ گلگت سے کوئٹہ تک احتجاج کیا جائے گا، ہم نے مل کر خیبر پختون خوا اور سندھ سمیت بلوچستان میں احتجاج کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو نکالیں گے جو اس حکومت سے جان چھڑائیں گے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے: شہباز شریف
---فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹوراِزم اور قابل تجدید توانائی شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے لندن میں اجلاس ہوا۔
لندن سے زوم پر منعقدہ اجلاس میں وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِتجارت جام کمال، عطاتارڑ، وزیرِاقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ ماحولیات مصدق ملک اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے شرکت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کی کہ اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔
انہوں نے تمام وزراء کو ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، تمام وزارتوں کو ٹارگٹ دیے ہیں، زیرِ تکمیل منصوبوں کو بَروقت مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور قابل عمل منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مستقبل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا بنایا جائے، اپنے اہداف کی حصولی کے لیے ایک منظم انداز میں آگے بڑھا جائے، اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا، نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے، اس جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔