Islam Times:
2026-06-03@00:45:47 GMT

کراچی میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

کراچی میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

لڑکی کی عمر 17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ بظاہر خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جوہر آباد تھانے کے علاقے واٹر پمپ موٹرسائیکل مارکیٹ میں چبوترے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی، جو پُراسرارطور پر ہلاک ہوئی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ لڑکی کی عمر 17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ بظاہر خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں، موت کی حمتی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگا۔ 

سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی گلزار مدینہ مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ محمد احسان کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور متوفی نے خود گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی لاش

پڑھیں:

اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی

سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔ 

پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد