خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز

خانہ کعبہ کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
شاہی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ تقرری سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید 1949 میں سعودی شہر البوکریہ میں پیدا ہوئے۔ وہ طویل عرصے سے علمی و دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور 1984 سے خانہ کعبہ کے امام کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کی امامت بھی کر چکے ہیں، جسے عالم اسلام میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔
علماء کا کہنا ہے کہ شیخ صالح بن حمید کی تقرری سعودی عرب کے علمی و مذہبی اداروں کے لیے ایک نئی سمت متعین کرے گی، کیونکہ وہ نہ صرف ممتاز فقیہ اور مفسر سمجھے جاتے ہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور دینی رہنمائی کے حوالے سے ان کی خدمات وسیع پیمانے پر تسلیم کی جاتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات: صحت، ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج امریکی ’ایچ ون بی‘ کی جگہ چین کا لانچ کردہ ’کے ویزا‘ کیا ہے؟ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں برقی سیڑھی کی خرابی ’سازش‘ قرار دے دی مشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا چینی صدرکی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر’’خوبصورت سنکیانگ‘‘نامی ثقافتی شو کی تقریب میں شرکت دستاویزی فلم ’’لادیسلاو ہودیک‘‘کی لانچنگ تقریب کا سلوواکیہ میں انعقاد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خانہ کعبہ کے امام صالح بن حمید مفتی اعظم

پڑھیں:

پاک سعودیہ معاہدہ امت کے دفاع کیلئے : عبدالخبیر آزاد

اسلام آباد (خبر نگار) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخیر آزاد نے  پریس کانفرنس کے دوران مفتی اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اعظم عظیم شخصیت تھے ان کے انتقال پر شدید افسوس ہوا ہے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ سے پوری امت کی دفاع ہوگاحرمین الشریفین کی تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاک سعودی عرب معاہدے سے پوری امت مضبوط ہوگی اسرائیل کی ظلم و زیادتی کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ پوری دنیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیا ہے۔ اسرائیل کی ظلم و بربریت کا وقت ختم ہونے کو ہے، بیت المقدس میں سجدہ ریز ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی معیشت کے ماہر اور تاریخ کے پہلے ڈگری یافتہ امام کعبہ: سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کون ہیں؟
  • مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز انتقال کر گئے
  • پاک سعودیہ معاہدہ امت کے دفاع کیلئے : عبدالخبیر آزاد
  • سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا انتقال
  • سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز انتقال کرگئے
  • سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے
  • سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے
  • سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے
  • سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے