چیئر مین سی ڈی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو موثر بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
چیئر مین سی ڈی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو موثر بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈی جی پی اینڈ سی سمیت اسلام آباد واٹر کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد کے پانی کے مسائل کے حل کے حوالے سے پانی کے میٹروں کی تنصیب، نان ریونیو واٹر کو کم کرنے، واٹر پمپس کو انرجی ایفیشنٹ بنانے، سیوریج لائنوں کی مرمت و بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل فعال کرنے کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد واٹر کے ان منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز متعلقہ قوانین کے تحت حاصل کی جارہی ہیں۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ان منصوبوں کا جلد از جلد آغاز کرنے اور انکے تیکنیکی پہلوں پر غور کیا گیا۔
بریفننگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ پانی کے ضیائع اور نان ریونیو واٹر کو کم کرنے کیلئے اسلام اباد شہر میں واٹر میٹرز لگانے پر ورکنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ماہر کنسلٹنٹس واٹر میٹرز کے حوالے سے باقاعدہ سروے و سٹڈی ابتدائی طور پر مکمل کریں گے۔ اسی طرح اسلام آباد واٹر کے بجلی کے اخراجات میں کمی کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تمام واٹر پمپس و موٹرز کو انرجی ایفیشنٹ بنایا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اس سے نہ صرف بجلی کی بچت بلکہ سی ڈی اے پر مالیاتی بوجھ بھی کم ہوگا۔
اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر میں سیوریج لائنوں کی مرمت و بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل فعال کرنے کے منصوبے کا بھی آغاز کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں ان تمام منصوبوں کی فیزیبلٹی تیار کی جائے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شہریوں سے واٹر بلوں کی ادائیگی کیش لیس اور کیو آر کوڈ کے زریعے یقینی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واٹر کے منصوبوں میں کاربن کریڈٹ کا حصول بھی شامل کیا جائے جس سے نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کو فروغ ملے گا بلکہ اضافی مالی وسائل بھی حاصل ہونگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں: بلاول بھٹو پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں: بلاول بھٹو اعلی سطحی چینی وفد کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری ناگزیر ہے،رانا تنویر حسین اقوام متحدہ آخری امید ،اس کاقائم رہنا ناگزیر ہو گیا ہے ، نائب صدر متحدہ عرب امارات حالات کی رفتار بتارہی ہے پی ٹی آئی پارلیمنٹ اورکچھ جج عدلیہ سے مستعفی ہوجائیں گے، عرفان صدیقی متاثرین کیلئے مزید خیموں اورچیزوں کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں: قائم مقام صدر سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا، اس میں کئی ماہ لگے، اسحق ڈارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کا معاملہ ،حکمران اتحاد نے ارکان پارلیمنٹ کو اہم ہدایت کردی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) 27ویں آئینی ترمیم کا معاملہ ،حکمران اتحاد نے ارکان پارلیمنٹ کو اہم ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری تک تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔’’جنگ ‘‘ نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو دارالحکومت میں رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔27ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کتابوں کا بنڈل گم ہو جانے پر کہا سزا تو آپ لوگوں کو بھگتنا ہو گی، سزا یافتہ لوگوں کی غذائی تفریح کا ہم خاص خیال رکھتے ہیں،پلٹے تو گاڑی کا سگنل ہو چکا تھا
پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا مجوزہ بل جمعہ کے روز سینٹ میں پیش کیا جائے گا، پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی بھجوادیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید :