کراچی: تیل و گیس کی مبینہ چوری کےلیے کنویں کی کھدائی کے دوران دم گھٹنے سے ایک شخص ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
شاہ لطیف ٹاؤن ملیر ندی بند کے قریب پلاٹ میں تیل یا گیس کی مبینہ چوری کرنے کے لیے کنویں کی کھدائی کے دوران ایک شخص مبینہ طورپردم گھںٹے سےہلاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق مدد گارون فائیو پولیس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو موقع پرطلب کرلیا۔
پولیس کو کنویں کے باہر سے گیس سلینڈر اور لائن میں کنکشن لگانے کے لئے آلات ملے جب کہ علاقے میں گیس کی بو بھی پھیلی ہوئی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں اندر جانے کی کوشش کی تاہم انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پارکو اور سوئی گیس کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے بتایاکہ پارکو حکام کے مطابق کنوئیں کی جگہ سے ان کی لائن دور ہے، پلاٹ کے باہر سے 2گاڑیاں اور موٹرسائیکل بھی ملی ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں اترنے اور چڑھنے کے لئے سیڑھیاں بھی بنائی گئی تھیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کنوئیں میں موجود لاش کو اس کے ساتھیوں نے نکالنے کی کوشش بھی کی لیکن لاش نکالنے میں ناکامی پر ساتھیوں نے 15 پر کال کی اور فرار ہوگئے۔
انھوں نے بتایا کہ سوئی گیس حکام کی جنب سے گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے لیکن بو زیادہ ہونے کی وجہ سے کنویں میں موجود لاش کو نہیں نکالا جا سکا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ریسکیو حکام اور متعلقہ اداروں کا عملہ موقع پر موجود ہے اورانتظارکیا جا رہا ہے گیس کی بو ختم ہو جائے تو کنویں میں پھسی ہوئی لاش کو نکالاجا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔