سانگلہ ہل: موٹر وے ایم 4 پر گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سانگلہ ہل میں موٹر وے ایم 4 پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں 51 سالہ علی حسن اور 50 سالہ صدف کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
حکام نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 70 سالہ ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نوجوان چلتی ٹرین میں سیلفی لیتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کرجاں بحق
لاہور میں نوجوان چلتی ٹرین میں سیلفی لیتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کرجاں بحق ہوگیا
نوجوان چلتی ٹرین میں سیلفی لیتے ہوئےکھمبے سے ٹکرا کرجاں بحق ہوگیا،پولیس نے شناخت کی کوشش شروع کردی۔
پولیس کےمطابق واقعہ لاہورمیں ہلوکی رنگ روڈ کے قریب پیش آیا،چلتی ٹرین کے دروازے کے قریب کھڑے ہوکر سیلفی لیتے ہوئے نوجوان کھمبے سے ٹکرا کرجاں بحق ہوگیا۔
نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی،ریسکیو ٹیموں نے لاش پولیس کے حوالے کردی۔