لاہور: پولیو ورکر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
لاہور:
لوہاری گیٹ میں دوران ڈیوٹی پولیو ورکر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والے ملزم بابو کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے گھر پر پہنچی۔ دروازہ کھلتے ہی ملزم بابو نے ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گالیاں دینا شروع کر دیں۔
ایس پی سٹی کے مطابق بروقت ریسپانس کرنے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ فراز احمد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی۔ ملزم کے خلاف ایریا سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ لاہور سٹی پولیس کی جانب سے پولیو ورکرز کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہروز علی کے مطابق پولیس کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جس کی شناخت یاسر خان ولد ضابت خان کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ملزم کا ساتھی ادریس کارروائی کے دوران فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔