کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پہلا واقعہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نارتھ کراچی سیکٹر ون اے شاہ نواز بھٹو کالونی میں وادی اسلام قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق، اس مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن میں سے ایک ملزم حبیب اللہ ولد شاہ علی زخمی ہوگیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اس کے ساتھی قاسم ولد عبداللہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔
دوسری جانب، ڈسٹرکٹ سٹی کے علاقے لیاری میں بغدادی تھانے کی حدود میں دبئی چوک پر بھی ایک مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔
مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت ارشد اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم ارشد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ دوسرے ملزم سجاد سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق، دونوں ملزمان لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان کے قبضے سے ایک پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مبینہ پولیس
پڑھیں:
جامعہ کراچی: 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم، پولیس اہلکار، متعدد طلبا زخمی
کراچی (نیوز ڈیسک)جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران پولیس اہلکار اور متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ کا کہنا ہے کہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر جھگڑے اور پولیس پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔