مقبوضہ کشمیر میں  قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  وادی کے  مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کا بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی فوج نےآزادی پسند کشمیریوں کے مزید 5 گھر تباہ کردیے ہیں، گزشتہ روز سے کشمیریوں کے تباہ کیے جانے والے گھروں کی تعداد7 ہوگئی ہے۔

بھارتی فوج نے پلوامہ، کلگام اور شوپیاں میں کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کیا جبکہ مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک

بھارتی فوج نے صرف ضلع اسلام آباد سے 175 سے زیادہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت دہشتگردی فوج گرفتار مقبوضہ کشمیر مکان مسمار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت دہشتگردی فوج گرفتار مکان مسمار بھارتی فوج

پڑھیں:

بھارتی فوج فیک انکاؤنٹرز کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر میں دو بے گناہوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج "فیک انکاؤنٹرز" کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے دو بے گناہوں کو دن دیہاڑے شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق 24 اپریل 2025ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دیہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی  سرکار جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں استعمال کرتی ہے۔ ماضی میں بھی بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹرز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے ڈھونگ رچاتی رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید 3 گھر تباہ کر دیے
  • جنونی بھارتی فورسز کا کشمیری مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن، صحافی بھی گرفتار
  • مودی سرکار بوکھلا گئی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والا کشمیری صحافی گرفتار
  • بھارتی فوج فیک انکاؤنٹرز کی اسپیشلسٹ نکلی، مقبوضہ کشمیر میں دو بے گناہوں کو شہید کردیا
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاون، 1500سے زائد کشمیری گرفتار
  • بھارتی فورسز نے 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
  • پہلگام حملہ: بھارتی بیانیہ مسترد، کشمیریوں نے مودی سرکار کی ’چال‘ قرار دیدیا