لاہور: ڈکیتی میں استعمال ہونیوالا اسلحہ گھر پر رکھنے کے الزام میں خاتون ایس ایچ او گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔
لاہور کی مقامی پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ کے خلاف کارروائی ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے سے جعلی پولیس اہلکار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ملزم نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کے دوران اس نے نائن ایم ایم پستول استعمال کیا تھا جو کہ اب خاتون ایس ایچ او کی غیر قانونی تحویل میں ہے۔
پولیس نے ملزم کے اس دعوے پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کے گھر پر چھاپہ مارا اور پستول برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او ثانیہ کو ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خاتون ایس ایچ ایس ایچ او کے خلاف
پڑھیں:
راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔
مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔
پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔