بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ایکسپوز ہوگیا، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑے : حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ایکسپوز ہوگیا، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا،پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑے۔
جماعت اسلامی کی کال پر غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل کی جانے والی ہڑتال کی اپیل کے نتیجے میں کراچی تا پشاور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی، جبکہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی اصولی مخالفت پر قائداعظم کی مہر بھی ثبت ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی کی کال پر لاہور میں انارکلی اور ملحقہ مارکیٹیں بھی بند ہیں، شاہ عالم مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ، ہال روڈ اور ملحقہ مارکیٹیں بھی بند رہیں گی، ریڈی میڈ گارمنٹس، سولر مارکیٹ بھی بند ہے جبکہ شہر کی مرکزی غلہ منڈی بھی مکمل طور پر بند ہے۔
ادھر پشاور میں قصہ خوانی، خیبر بازار، پیپل منڈی، صدر، ہشت نگری اور دیگر اہم کاروباری علاقوں میں دکانیں بند ہیں جبکہ تنظیم تاجران کے مطابق رامپورہ گیٹ میں احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا۔
راولپنڈی کے راجہ بازار، مری روڈ، صدر اور کمرشل مارکیٹ میں دکانیں بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے، ڈرگٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث بیشتر بازاروں میں میڈیکل سٹورز بھی بند ہیں۔
پاکپتن اور گردونواح میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔
ملکہ کوہسار مری میں اہل غزہ سے یکجہتی کے لیے مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ہے، جماعت اسلامی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر تمام کاروباری مراکز بند ہیں، مال روڈ، کینٹ مارکیٹ، بھوربن مارکیٹ، علیوٹ اور پھگواڑی سمیت تمام بازار اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 اپریل کو پورے ملک میں ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان
کوئٹہ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کی جا رہی ہے، شہر میں تمام اہم بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں، مستونگ، قلات، خضدار اور پشین سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں کورنگی كراسنگ روڈ پر سیاسی جماعت کی جانب سے فلسطین کے حق میں دھرنا دیا جا رہا ہے جس کے باعث روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، مظاہرین کی جانب سے سڑکوں کو ٹائر جلا کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث روڈ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو گودام چورنگی اور ناصر جمپ سے چمڑا چورنگی بھیجا جا رہا ہے۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج ملک بھر میں اسرائیلی مظالم کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، اسرائیل غزہ میں قتل عام کررہاہ، فلسطینیوں کے قتل عام سے غزہ میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حماس کی بجائے اسرائیل کی حمایت کی جا رہی ہے جو افسوسناک ہے، آج کی کامیاب ہڑتال نے ثابت کیا ہے کہ وہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہے، پاکستانی قوم فلسطینی عوام اور کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے اور پانی بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے، بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کھبی بھی عمل نہیں کیا، لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں مگر ان کا کوئی ساتھ دینے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ حافظ نعیم الرحمان نے تفصیلات بتا دیں
انہوں نے کہا کہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن ایکسپوز ہو گیا، سندھ طاس معاہدہ بھارت یکطرفہ طورپر ختم نہیں کرسکتا کیوں کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک ضامن ہے، پاکستان عالمی سطح پر کشمیریوں کامقدمہ لڑے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل بھارت جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان غزہ ہڑتال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل بھارت جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ہڑتال جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان حافظ نعیم الرحمان نے کاروباری مراکز بند جماعت اسلامی کی کی جا رہی ہے نے کہا کہ ہڑتال کی بند ہیں بھی بند کے لیے
پڑھیں:
کامیاب ہڑتال پر قوم کو مبارکباد، غزہ غیرت ایمانی کا معاملہ ہے، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی عوام ساری صورتحال کو دیکھ رہے ہیں اور قوم فلسطین کیساتھ ہے، جبکہ ہڑتال نے ثابت کر دیا پوری قوم اسرائیل کیخلاف ہے، دنیا میں دہشت گردی کی جتنی بھی اقسام ہیں، اس میں بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے، اور انکا سرپرست امریکہ ہے، جبکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درامد نہیں کرتا اور بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں زبردست ہڑتال کی گئی، جبکہ ہڑتال کی کال اسرائیلی مظالم کے حوالے سے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے عملاً جنگ کا اعلان کر دیا ہے، مختلف اقدامات کرکے ایسی صورتحال میں قوم متحد ہو کر اس جارحیت کا مقابلہ کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ غزہ کا معاملہ غیرت ایمانی کا معاملہ ہے، غزہ میں بربریت کو دنیا نے تسلیم بھی کیا ہے، جبکہ اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے اور گزشتہ سو سال سے فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنا اور قتل کرنے کا عمل اس وقت عروج پر ہے، تاہم بدقسمتی سے جو قوتیں انسانیت کا دم بھرتی ہیں، وہ فلسطین کا ساتھ دینے کی بجائے اسرائیل کیساتھ کھڑی ہیں، جبکہ صرف حماس عالمی قوانین کے تحت مزاحمت کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ساری صورتحال کو دیکھ رہے ہیں اور قوم فلسطین کیساتھ ہے، جبکہ ہڑتال نے ثابت کر دیا پوری قوم اسرائیل کیخلاف ہے، دنیا میں دہشت گردی کی جتنی بھی اقسام ہیں، اس میں بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے، اور انکا سرپرست امریکہ ہے، جبکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درامد نہیں کرتا اور بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کردی ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں لیکن کوئی بھی ذمہ داری کیلئے تیار نہیں، پاکستان کو بھی کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہر چند ماہ بعد ڈرامہ کرتا ہے۔ انہوں نے خود ہی پہلگام کا واقعہ کروایا سیاحوں کو قتل کروایا پھر چند منٹ بھی ایف آئی آر درج کروا دی گئی، بھارت کا یہ ڈرامہ بھی بُری طرح پٹ گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کیخلاف کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہے، اب اس نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا کہا ہے، معاہدہ ختم کرنا ہوگا تو حتمی فیصلہ دونوں فریق طے کریں گے اکیلے بھارت کچھ نہیں کر سکتا، جبکہ حکومت پاکستان کو جس طرح ردعمل دینا چاہیے، اس میں کمی ہے، حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے پوری قوم کو کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے، ایک بہترین پیٍغام دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج خوشی ہے، پوری قوم ہڑتال کر رہی ہے، جبکہ بلوچستان کے لوگ بھی اس ہڑتال میں شامل ہیں اور بلوچستان کے عوام اسرائیل اور بھارت کیخلاف ہیں، تاہم بلوچوں کو اعتماد دینا ہوگا، ان کے مسائل کو سننا ہوگا۔