امیر جماعت اسلامی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی عوام ساری صورتحال کو دیکھ رہے ہیں اور قوم فلسطین کیساتھ ہے، جبکہ ہڑتال نے ثابت کر دیا پوری قوم اسرائیل کیخلاف ہے، دنیا میں دہشت گردی کی جتنی بھی اقسام ہیں، اس میں بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے، اور انکا سرپرست امریکہ ہے، جبکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درامد نہیں کرتا اور بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں زبردست ہڑتال کی گئی، جبکہ ہڑتال کی کال اسرائیلی مظالم کے حوالے سے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے عملاً جنگ کا اعلان کر دیا ہے، مختلف اقدامات کرکے ایسی صورتحال میں قوم متحد ہو کر اس جارحیت کا مقابلہ کرے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ غزہ کا معاملہ غیرت ایمانی کا معاملہ ہے، غزہ میں بربریت کو دنیا نے تسلیم بھی کیا ہے، جبکہ اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے اور گزشتہ سو سال سے فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کرنا اور قتل کرنے کا عمل اس وقت عروج پر ہے، تاہم بدقسمتی سے جو قوتیں انسانیت کا دم بھرتی ہیں، وہ فلسطین کا ساتھ دینے کی بجائے اسرائیل کیساتھ کھڑی ہیں، جبکہ صرف حماس عالمی قوانین کے تحت مزاحمت کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ساری صورتحال کو دیکھ رہے ہیں اور قوم فلسطین کیساتھ ہے، جبکہ ہڑتال نے ثابت کر دیا پوری قوم اسرائیل کیخلاف ہے، دنیا میں دہشت گردی کی جتنی بھی اقسام ہیں، اس میں بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے، اور انکا سرپرست امریکہ ہے، جبکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درامد نہیں کرتا اور بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت بھی ختم کردی ہے، ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں لیکن کوئی بھی ذمہ داری کیلئے تیار نہیں، پاکستان کو بھی کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہر چند ماہ بعد ڈرامہ کرتا ہے۔ انہوں نے خود ہی پہلگام کا واقعہ کروایا سیاحوں کو قتل کروایا پھر چند منٹ بھی ایف آئی آر درج کروا دی گئی، بھارت کا یہ ڈرامہ بھی بُری طرح پٹ گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کیخلاف کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہے، اب اس نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا کہا ہے، معاہدہ ختم کرنا ہوگا تو حتمی فیصلہ دونوں فریق طے کریں گے اکیلے بھارت کچھ نہیں کر سکتا، جبکہ حکومت پاکستان کو جس طرح ردعمل دینا چاہیے، اس میں کمی ہے، حکومت کو آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے پوری قوم کو کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے، ایک بہترین پیٍغام دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج خوشی ہے، پوری قوم ہڑتال کر رہی ہے، جبکہ بلوچستان کے لوگ بھی اس ہڑتال میں شامل ہیں اور بلوچستان کے عوام اسرائیل اور بھارت کیخلاف ہیں، تاہم بلوچوں کو اعتماد دینا ہوگا، ان کے مسائل کو سننا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ دینا چاہیے حافظ نعیم کہ بھارت پوری قوم

پڑھیں:

حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ، یمنی ائیر ڈیفنس کا کامیاب دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر حملہ کیا تاکہ حوثیوں کی بحری اور فضائی ناکہ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمنی بندرگاہ حدیدہ میں 12 اہداف پر بمباری کی ہے۔ المیادین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے حدیدہ پر 12 حملے کئے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ دشمن کے فضائی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا رہے ہیں، ہمارے فضائی دفاع نے دشمن کے طیاروں کو الجھا دیا اور کچھ جنگی طیاروں کو جارحیت کرنے سے پہلے ہی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور اللہ کے فضل سے جارحیت روک دی گئی۔ حدیدہ کی بندرگاہ جس پر کچھ عرصہ قبل ہی اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا تھا، اقوام متحدہ کی ٹیموں کی نگرانی اور استعمال میں ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر حملہ کیا تاکہ حوثیوں کی بحری اور فضائی ناکہ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیل آئندہ چند گھنٹوں میں یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر حملہ کرے گا۔ عبری ذرائع کے مطابق یہ دھمکی تل ابیب کی ڈیٹرنس پالیسی کا ایک حصہ ہے، یعنی یمن اسرائیل کے لئے حقیقی خطرہ ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • 15برس میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے کھائے گئے: حافظ نعیم
  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • مسلم مالک غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،حافظ نعیم الرحمن
  • اسرائیل ختم ہو جائیگا، شیخ نعیم قاسم
  • نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 
  • تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم
  • حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ، یمنی ائیر ڈیفنس کا کامیاب دفاع
  • امریکہ ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے، حافظ نعیم