سوڈان میں آئی ڈی پیز کے کیمپ پر ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک، 22 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سوڈان کی ریاست ریور نیل کے دارالحکومت الدیمر میں آئی ڈی پیز کے کیمپ پر ڈرون حملے میں 11افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سوڈان: صدارتی محل بالآخر باغیوں سے آزاد کرالیا گیا
شنہوا نیوز کے مطابق ریاستی گورنر محمد البداوی عبدالمجید نے بیان میں حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف ) کی طرف سے الموگران کے علاقے میں آئی ڈی پی کیمپ پر حملہ ایک جرم ہے، جس میں 11 شہری ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بوڑھے تھے۔
انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ان خلاف ورزیوں کی دستاویز کریں اور ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنائیں۔
گورنر نے بے گھر رہائشیوں کے تحفظ کے لیے کیمپ کو محفوظ علاقے میں منتقل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ دوسری جانب آر ایس ایف نے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
دریں اثنا، سوڈانی الیکٹرسٹی کمپنی کی میڈیا کوآرڈینیشن کونسل نے کہا کہ اطبارہ سب اسٹیشن کو گزشتہ روز مختصر عرصے میں چوتھی بار ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ریور نیل اور بحیرہ احمر کی ریاستوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:خانہ جنگی نے سوڈان کو قحط کے منہ میں دھکیل دیا
کونسل نے تصدیق کی کہ شہری دفاع کی ٹیمیں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے کام کر رہی ہیں، اور تکنیکی نقصان کا تخمینہ لگانے اور فالو اپ اقدامات کیے جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ڈی پیز کیمپ بحیرہ احمر ڈرون حملہ ریاست ریور نیل سوڈان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ڈی پیز کیمپ ڈرون حملہ ریاست ریور نیل سوڈان
پڑھیں:
سرگودھا: گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا، 5 افراد زخمی
—فائل فوٹوسرگودھا میں گھر میں کھڑے رکشے میں ایل پی جی سلنڈر دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 خواتین اور 1 بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا میں درگاہ سائیں کے قریب سلیمان پورہ کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گھر میں کھڑے رکشے میں لگے ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں زخمی 5 افراد کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کی وجہ رکشے کے سلنڈر سے گیس لیکیج بتائی جا رہی ہے۔