UrduPoint:
2025-09-25@14:09:28 GMT

متحدہ عرب امارات نے انٹری پرمٹ قوانین میں سختی کردی

اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT

متحدہ عرب امارات نے انٹری پرمٹ قوانین میں سختی کردی

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے انٹری پرمٹ قوانین کو سخت کردیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے داخلے کے اجازت نامے کے لیے درخواست دینے والوں کو اب اپنے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی بھی جمع کرانا ہوگی، جس کو گزشتہ ہفتے سے ضروریات میں شامل کیا گیا ہے، اس حوالے سے ٹریول ایجنسیوں سے متعلقہ اداروں کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی روشنی میں اب ویزہ کی درخواست کے ساتھ بیرونی کور پیج بھی اپ لوڈ کیا جارہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اب تمام انٹری پرمٹ درخواستوں کے لیے پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کو منسلک کرنا لازمی ہے جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے، اب سے انٹری پرمٹ کے لیے درخواست دینے والوں کو اپنے پاسپورٹ کی کاپی، پاسپورٹ کے سائز کی واضح تصویر، ہوٹل کی بکنگ کی تصدیق، راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ کی کاپی اور پاسپورٹ کے بیرونی کور پیج کی کاپی لازمی جمع کرانا ہوگی۔

(جاری ہے)

آمر سینٹر کے ایک اور ایگزیکٹو نے تصدیق کی ہے کہ ان کی تنظیم کو گزشتہ ہفتے اس بارے میں مطلع کرنے والی ای میل موصول ہوئی، اس کے بعد سے ہم سسٹم پر تمام وزٹ ویزوں اور دیگر داخلے کے اجازت ناموں کے لیے بیرونی پاسپورٹ کور پیج اپ لوڈ کر رہے ہیں کیوں کہ اب اس کے بغیر داخلہ پرمٹ حاصل کرنا ممکن نہیں ہے، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ترمیم کیوں کی گئی ہے۔

کچھ ٹریول ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے حکام کو الجھن دور کرنے میں مدد ملے گی کیوں کہ بعض اوقات کچھ درخواست دہندگان غلط قومیت دیتے ہیں، کچھ پاسپورٹس کے لیے قومیت کا پتہ لگانا تھوڑا مشکل ہوتا ہے کیوں کہ یہ واقعی چھوٹے حروف میں لکھا جاتا ہے، پاسپورٹ کا کور پیج ہونے سے ابہام دور ہو جائیں گے اور حکام کو درخواست گزار کی قومیت کا آسانی سے پتہ لگانے میں مدد ملے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیرونی کور پیج پاسپورٹ کے کی کاپی کے لیے

پڑھیں:

مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری، ایک کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار ڈالر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمۂ برائے جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری کر دیے ہیں، اس بار ایک مارخور کے شکار کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 46 ہزار امریکی ڈالرز کی ریکارڈ بولی لگائی گئی جو اب تک کی سب سے زیادہ بولی قرار دی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمۂ جنگلی حیات کے ترجمان کاکہنا ہےکہ  اس پروگرام سے صوبے کو مجموعی طور پر 54 کروڑ 27 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے،  اس آمدنی کا بڑا حصہ ان مقامی کمیونٹیز پر خرچ کیا جائے گا جو جنگلی حیات کے تحفظ اور دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ پروگرام میں غیرملکی شکاریوں کی دلچسپی ہر سال بڑھ رہی ہے اور اس بار بھی زیادہ تر پرمٹ بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے افراد نے حاصل کیے ہیں،  ان غیرملکی شکاریوں کے لیے پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے خاص کشش رکھتے ہیں جہاں مارخور کی بڑی اور نایاب نسلیں پائی جاتی ہیں۔

محکمہ نے مزید کہا کہ شکار ایک منظم پالیسی اور محدود پرمٹس کے تحت کرایا جاتا ہے، جس کا مقصد نایاب جانوروں خصوصاً مارخور کے تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی معیشت کو سہارا دینا ہے۔

واضح رہے کہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے اور اس کے شکار کے لیے سخت قواعد و ضوابط وضع کیے گئے ہیں تاکہ اس کی نسل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

خیال رہےکہ  ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ ہمیشہ ایک جانور کے لیے مخصوص ہوتا ہے  یعنی ایک پرمٹ پر صرف ایک مارخور کا شکار کیا جا سکتا ہے، خیبرپختونخوا کے جاری کردہ 39 پرمٹس کا مطلب ہے کہ زیادہ سے زیادہ 39 مارخور شکار کیے جا سکیں گے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر
  • سپریم کورٹ نے وکیل کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی
  • مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری، ایک کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار ڈالر
  • مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے مہنگے ترین پرمٹ، بولی کیسے ہوتی ہے؟
  • سپریم کورٹ، ریسوریس گروپ آف پاکستان کے الیکشن کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد
  • امریکا نے ایچ-ون بی ویزا قوانین میں نئی پابندیوں کے بعد ترمیم کی تجویز پیش کردی
  • جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی
  • ڈراموں میں سامعہ حجاب کی انٹری پر صارفین کا ردعمل
  • چین نے سوشل میڈیا پر سختی کیوں بڑھا دی؟