ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ سردار تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرکے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس

پڑھیں:

سردارایاز صادق سے اپوزیشن وفد ملاقات، قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی پر گفتگو

اسلام آباد(اصغر چوہدری) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بیرسٹر گوہر علی خان کی قیادت میں اپوزیشن وفد نے پارلیمنٹ ہاوس، اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت اپوزیشن کے دیگر اراکینِ قومی اسمبلی بھی شامل تھے۔ملاقات میں قومی اسمبلی کے ایوان میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا مطالبہ پیش کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفد کو بتایا کہ یہ معاملہ فی الحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور عدالتی فیصلے کے بعد اس پر غور کیا جائے گا۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمان جمہوریت کا سب سے اہم اور معتبر ادارہ ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس کے استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے فورم پر فعال اور مثبت کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو باہمی مشاورت اور تعاون کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومی مفاہمت، پارلیمانی روایات کے فروغ اور جمہوری عمل کے استحکام کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام اراکینِ پارلیمنٹ قانون سازی کے عمل کو قومی مفاد میں موثر، مثبت اور نتیجہ خیز انداز میں آگے بڑھائیں گے تاکہ عوام کے مسائل کا دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے

متعلقہ مضامین

  • عدالت کا سردار تنویر الیاس گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس(ر) افتخار چیمہ انتقال کر گئے
  • وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • حکومت زرعی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے پُرعزم ہے: رانا تنویر
  • وکلاء برادری اور پیپلزپارٹی کے درمیان دل کا رشتہ: گورنر پنجاب
  • لاہور ہائیکورٹ، ڈی جی پاسپورٹ تعیناتی کی درخواست مسترد
  • پیرو نے سابق وزیراعظم کو پناہ دینے پر میکسیکو سے سفارتی تعلقات ختم کردیے
  • سردارایاز صادق سے اپوزیشن وفد ملاقات، قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی پر گفتگو
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن وفد کی ملاقات، قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مطالبہ
  • فاروق حیدر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے بڑا مطالبہ کردیا