data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل پر سفری پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل 2رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کچھ دیر بعد سنادیا گیا ۔عدالت نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی ایم) کے سربراہ سردار اختر مینگل پر سفری پابندی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 20 جولائی 2025 ء کو اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں دبئی جانے سے روکنے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں آگاہ کیا تھا کہ امیگریشن حکام نے وجہ بتاکر پرواز سے اتار دیا۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اختر مینگل

پڑھیں:

ڈیگاری قتل کیس، ملزم سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور

جسٹس اقبال کاکڑ نے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈیگاری قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور کر لی۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے جوڑے کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اقبال کاکڑ نے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق مقامی جرگے نے مذکورہ خاتون اور مرد کے قتل کا حکم دیا تھا۔ حکومت نے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اقدامات اٹھائے اور قبائلی نظام کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملے کو قانون کے تحت دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس کی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ مقتولہ کا اپنا خاندان بھی اس جرم میں ملوث ہے۔ مقتولہ کا بھائی جلال ستک زئی مقدمے میں اہم ملزم نامزد کیا گیا، جبکہ ایک اور ویڈیو میں مقتولہ کی والدہ گل جان کو قتل کو "بلوچ قبائلی روایت” قرار دیتے ہوئے جواز پیش کرتے دیکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبیلے کے بزرگ اس فیصلے کے ذمہ دار نہیں تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا دیکھ کر عدالت چلا سکتے نہ عدالتی روسٹر ذاتی سکورنگ کیلئے استعمال ہونے دینگے: جسٹس نعیم اختر
  • پشاور ہائیکورٹ ‘ اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ 
  • اختر مینگل پر سفری پابندی غیرقانونی قرار، عدالت کا نو فلائی لسٹ سے نام نکالنے کا حکم
  • اختر مینگل پر سفری پابندی غیر قانونی قرار، عدالت کا پابندی ختم کرنیکا حکم
  • سپریم کورٹ  نے ٹی آر جی پی کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی
  • پشاور ہائیکورٹ؛ علی امین کا نام پی سی ایل سے نکالنے کیخلاف درخواست پر وفاق سے رپورٹ طلب
  • ڈیگاری قتل کیس، ملزم سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور
  • کوئٹہ: دہرے قتل کیس میں گرفتار سردار شیرباز ساتکزئی کو ضمانت مل گئی
  • ضلع کرک میں غیرقانونی کان کنی پر 60 روز کیلئے مکمل پابندی عائد