اختر مینگل پر سفری پابندی غیر قانونی قرار، عدالت کا پابندی ختم کرنیکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل پر سفری پابندی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا اور وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ اختر مینگل پر سے سفری پابندی فوری ہٹائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل پر سفری پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انکا نام "نو فلائی لسٹ" سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ یہ فیصلہ آج اختر مینگل پر سفری پابندی کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت کے دوران کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل پر سفری پابندی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا اور وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل پر سے سفری پابندی فوری ہٹائی جائے۔ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ راحب بلیدی ایڈوکیٹ اور دیگر بھی پیش ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اختر مینگل پر سفری پابندی
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔