وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اسکاٹ جیکب اوربورڈآف انویسٹمنٹ کے وفد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ریگولیٹری ریفارمز، لائنسنسینگ ، این  او سی،کمپنیزایکٹ میں تجاویز پرغور کیا گیا ہے، ملاقات میں بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا ہے لائسنس کے نظام پر تفصیلی پریزنٹیشن معاون خصوصی کو دی جائے گی،اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو اُنلسٹڈ کمپنیوں کے اصلاحاتی اقدامات جلد مکمل کر لے گا،لسٹد کمپنیوں کے قوانین و ضوابط کا بھی فوری جائزہ لیاجائیگا،لسٹد کمپنیوں کیلئے لیسٹ ریگولیٹڈ ماڈل پر مبنی بینچ مارکنگ کی جائے،انہوں نے کہا ہے اندرونی ٹریڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اعتمادبحال کرناضروری ہے، فارن ایکسچینج اصلاحات میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں گے،انہوں نے کہا پاکستان کیلئے ریگولیٹری گورننس فریم ورک کی تجویز، پائیدار اصلاحات کیلئے لازمی ہے،فارن ایکسچینج اصلاحات کیلئے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن اوراسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا جائے گا، معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا ،اگلے پیکیج میں ایف ایکس اصلاحات اور ڈبل ٹیکسیشن کے مسئلے کو شامل کیا جائے گا،وینچر کیپیٹل کی ترقی کیلئے علیحدہ قانون سازی ناگزیر ہے-

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: معاون خصوصی

پڑھیں:

ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا

پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025 میں سلور اور برنز میڈلزجیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق  کویت میں منعقدہ ایشائی مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ برانر میڈل اپنے نام کیا ، وہ چار مرتبہ عالمی چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

عالمی چیمپئین شپ 2023 میں قومی ٹیم کے رکن اور ایشین چیمپئین شپ 2025 میں قومی اسکواڈ  کا حصہ بننے والے 21سالہ  امام ہارون اولمپک ٹریپ  ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہے اور برانزمیڈل حاصل کیا۔

تیسرے قومی شوٹر پاکستان آرمی کے فرخ ندیم مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن پر آنے کے بعد شوٹ آوٹ مقابلے میں  ناکام رہنے کے سبب فائنل مرحلہ میں جگہ نہ بنا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا
  • پنجاب میں خصوصی افراد کیلئے وظیفہ مقرر کر دیا گیا
  • وفاقی کابینہ کا 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع
  • امریکا، پاکستانی سفیر کی وسط ایشیا امور کے معاون سیکریٹری سے ملاقات
  • جیکب آباد میں چوہوں، بلیوں اور کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک اضافہ، 750 سے زائد افراد متاثر
  • مخصوص ڈرامے بنانے کیلئے مغرب سے فنڈنگ آتی ہے، محمود اختر کا انکشاف
  • اسکاٹ لینڈ: نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ کا اعزاز پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ کے نام
  • کسان کارڈ ریکوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی انعامی پیکج کا اعلان 
  • تقسیم کار کمپنیوں کا بغیر منظوری کے ایم آئی میٹرز تنصیب کا بڑا انکشاف ، نیپرا کا نوٹس
  • اسموگ میں اضافہ کرنےوالی انڈسٹریز کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل