انکم ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی آخری تاریخ 31اکتوبر کی جائے، صدر کراچی چیمبر
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامر س رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کی توجہ مبذول کراتے ہوئے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی قانونی آخری تاریخوں میں توسیع کی پُرزور اپیل کی ہے۔کے سی سی آئی کے صدر محمد جاوید بلوانی نے چیئرمین ایف بی آر کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں اس بات پر زور دیا کہ ملک بھر کے ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کے پیش نظر انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے بڑھا کر 31 اکتوبر 2025 تک کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگست 2025 کے سیلز ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کے لیے بھی ایک ماہ کی توسیع دی جائے کیونکہ موجودہ حالات میں تاجر برادری کو فوری ریلیف فراہم کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔وجوہات بیان کرتے ہوئے صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ آئی آر آئی ایس پورٹل شدید تکنیکی مسائل اور سست رفتاری کا شکار ہے، خاص طور پر مصروف اوقات میں، جس کے باعث ٹیکس دہندگان کے لیے ریٹرنز مؤثر طریقے سے جمع کرانا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔ بارہا یقین دہانیوں کے باوجود یہ مسائل گزشتہ سال سے حل نہیں ہو سکے جبکہ ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافے نے ایف بی آر کے نظام پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے جسے فوری اپ گریڈ کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور شہری سیلاب نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز کو بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں فور جی اور فائیو جی کنیکٹیوٹی خراب رہی ہے۔ یہ رکاوٹیں ان فائلرز کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنی ہیں جو آن لائن پلیٹ فارمز پر ہی انحصار کرتے ہیں۔صدر کے سی سی آئی نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی ایف بی آر نے ایسے ہی حالات میں ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع دی تھی۔ایسی سہولتیں نہ صرف ٹیکس دہندگان کو حوصلہ افزائی فراہم کرتی ہیں بلکہ معیشت کی ڈاکیومنٹیشن کو بھی فروغ دیتی ہیں اور زیادہ ریونیو کلیکشن کا سبب بنتی ہیں، جو ایف بی آر اور بزنس کمیونٹی دونوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔جاوید بلوانی نے زور دیا کہ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ریٹرنز کی تاریخ میں توسیع دینے سے ایڈووکیٹس، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، کنسلٹنٹس اور ٹیکس پریکٹیشنرز کو اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دینے میں سہولت ملے گی، جس سے درستگی اور بہتر تعمیل یقینی بنائی جا سکے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیئرمین ایف بی آر مثبت ردعمل دیں گے اور ٹیکس دہندگان اور قومی خزانے کے بہترین مفاد میں فیصلہ کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریٹرنز جمع کرانے ٹیکس دہندگان جمع کرانے کی کے سی سی ا ئی ٹیکس ریٹرنز انکم ٹیکس ایف بی ا ر
پڑھیں:
اسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی
ویب ڈیسک: ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے یکم اکتوبر تک کی مہلت دے دی ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کے بعد بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ درج ہوگا، ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بند کر دی جائے گی۔ یہ کارروائی بلاتفریق ہوگی اور شہری چاہے کوئی بھی ہو، انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے فیض آباد ٹریفک آفس، ایف-6 سہولت مرکز اور ٹریفک سہولت وینز کے ذریعے لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ شہری ہمیشہ ڈرائیونگ لائسنس کی فزیکل کاپی اپنے ساتھ رکھیں، ڈیجیٹل کاپی قابل قبول نہیں ہوگی۔
حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت یہی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا جائے تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا اپنی اور دوسروں کی جان کے لیے خطرہ ہے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کسی بھی شہری کو دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔
دادو میں دریائے سندھ کے کنارے ٹوٹنے سے 50 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئے
Ansa Awais Content Writer