Jasarat News:
2025-11-08@16:03:38 GMT

پنشن اصلاحات پر سرکاری ملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250924-11-9
کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ میں سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر مطالبات کی منظوری کے لیے سرکاری اسکولوں، کالجوں اور دفاتر میں تالابندی کرکے کام چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ اسکول اور کالج آنے والے طلبہ و طالبات واپس گھروں کو لوٹ گئے جبکہ دفاتر بند ہونے کے باعث دور دراز سے آنے والے لوگ بھی مایوس ہوکر واپس چلے گئے۔سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور مختلف دفاتر کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر احتجاج کرنے والے رہنماؤں سید عبدالغفار شاہ، عبدالوھاب چاچڑ، صدر الدین مرھیٹو، عبدالقادر عارباٹی، منظور چاچڑ، ممتاز چاچڑ، انور علی عارباٹی، اشرف اعوان، زاہد حسین اعوان اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، حکومت کے اس اقدام کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کے ملازم دشمن فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ تمام سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس، سروس اسٹرکچر، ڈی آر او الاؤنس 50 فیصد اور دیگر جائز مطالبات فوراً تسلیم کیے جائیں تاکہ ملازمین میں پھیلی مایوسی ختم ہو۔ بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا اور 6 اکتوبر کو کراچی بلاول ہاؤس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت قوانین میں اصلاحات کے لیے متحرک، سیاسی انتقام سے بچاؤ کو ترجیح

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیبرپختونخوا حکومت نے قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں مذکورہ قوانین پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کی نگرانی میں چار رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین میں اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی تاکہ قوانین عوامی مفاد کے لیے استعمال ہوں اور انہیں سیاسی یا انتقامی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روکا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر شہری کو آزادی اظہار اور پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم عوامی سہولت اور احتجاج کے حق کے درمیان توازن قائم کرنے کے لیے نیا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر قانون کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں، اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق قوانین کو بہتر بنایا جائے گا، سیاسی انتقام کے امکانات والے نکات قوانین سے نکالے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور سہولیات کی فراہمی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید اور ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے شرکت کی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • پشاور: خیبرپختونخوا حکومت قوانین میں اصلاحات کے لیے متحرک، سیاسی انتقام سے بچاؤ کو ترجیح
  • محکمہ تعلیم کااحسن اقدام، ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی ملازمین کو پنشن آرڈر جاری
  • ’سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب‘
  • مقبوضہ کشمیر، ڈیلی ویجر ملازمین کے ریگولرائزیشن اور کم سے کم اجرت ایکٹ کے نفاذ کے حق میں احتجاجی مظاہرے
  • سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام ڈیجیٹل کر دیا گیا
  • پنجاب حکومت نے چھٹی اور اے سی آر نظام مکمل طور پر آن لائن کر دیا
  • وفاقی ملازمین کا احتجاج، جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس بند ہونے پر کام بند
  • حیدرآباد: محکمہ تعلیم کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد، واپڈا کا نجکاری کیخلاف ملک گیر احتجاج
  • میرپورخاص: پینشنربزرگ خاتون کی موت پر ساتھیو ں کا احتجاج