بلاول ہائوس پرملازمین دھرنے کی حمایت کرتے ہیں‘کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-08-9
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے سندھ ایمپلائز الائنس کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پینشن رولز کے ظالمانہ قانون کے خاتمے اور ملازمین کو دوران ملازمت گروپ انشورنس و بینول فنڈ، ڈسپنسری الاؤنس کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے، 23 تا 27 ستمبر پورے سندھ میں مکمل تالہ بندی اور الائنس کی جانب سے 6 اکتوبر کو بلاول ہاؤس پر دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے ہاری ،کسان و مزدور طبقے کے بعد اب ملازمت پیشہ لوگوں کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت کا آئی ،ایم ،ایف کے زیر سایہ معاشی پالیسی بنانا اور سندھ کے سرکاری ملازمین پر نافذ کرنا ان کی غلامانہ ذہنیت کی عکاسی ہے۔ صوبائی امیر نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملازمین کی نمائندہ تنظیموں سے مذاکرات کر کے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرے ورنہ پورے سندھ میں شدید احتجاج کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ ملازمین کو یقین دلاتی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر ،جماعت اسلامی سندھ کے رہنما حافظ نصراللہ چنا اور زبیر حفیظ شیخ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-11-20