چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بینکنگ کورٹ ملازمین کو جوڈیشل الاﺅنس دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاﺅنس دینے سے انکار کر دیا ہے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں بینکنگ کورٹ کے ملازمین کو فوری جوڈیشل الاﺅنس دینے کی درخواست پر سماعت کی.
(جاری ہے)
دوران سماعت چیف جسٹس نے بینکنگ کورٹ کے ملازمین کے رویئے اور کام کرنے کے انداز پر سوالات اٹھائے اور ان کو فوری جوڈیشل الاﺅنس دینے سے انکار کر دیا چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین اکثر اپنی سیٹ پر موجود نہیں ہوتے اور سارا دن وکلا کے پیچھے لگے رہتے ہیں تاکہ مصدقہ کاپی حاصل کی جا سکے، متعدد وکلا نے شکایت کی ہے کہ بینکنگ کورٹ کے ملازمین کام نہیں کرتے اور جو کام کرتے ہیں صرف انہیں جوڈیشل الاﺅنس ملنا چاہیے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بینکنگ کورٹ کے ملازمین چیف جسٹس
پڑھیں:
انصاف فراہمی کیلئے باراور بنچ کا تعاون ضروری : چیف جسٹس
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ بار کے وفود سے ملاقات میں کہا ہے کہ بنچ اور بار انصاف کے نظام کے لازم اجزاء ہیں۔ انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بنچ کا تعاون ناگزیر ہے۔ ہائیکورٹس کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ آئینی حدود کا احترام کرتی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔