پاور سیکٹر گردشی قرض میں کمی کے لیے بینکوں سے قرض معاہدوں پر آج دستخط ہوں گے، وزیراعظم تقریب میں ورچوئل شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گردشی قرضوں میں کمی کے لیے بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لیا جائے گا، 18 بینکوں سے قرض کے لیے معاہدوں پر دستخط کی تقریب آج وزیراعظم آفس میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں ورچوئل شریک ہوں گے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے تقریب میں شرکت کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کر دیا ہے، تقریب میں 18 بینکوں اور ڈسکوز سمیت دیگر حکام کو دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر پاور اویس لغاری اور کئی وفاقی ورزا معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

آئی ایم ایف مشن ہیڈ، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرز بھی مدعو ہیں، جبکہ چیئرمین نیپرا اور گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی 2025 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرض 1661 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، 683 ارب روپےکی فنانسنگ سے پاور ہولڈنگ کمپنی کے بقایا جات ادا ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بینکوں کو قرض کی واپسی 24 سہ ماہی اقساط میں جائے گی، قرض کی ادائیگی بجلی صارفین سے سرچارجز کے ذریعے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت صارفین سرچارجز کی مد میں 3 روپے23 پیسے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: معاہدوں پر بینکوں سے کے لیے ہوں گے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش