اختر مینگل پر سفری پابندی غیرقانونی قرار، عدالت کا نو فلائی لسٹ سے نام نکالنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اختر مینگل پر سفری پابندی غیرقانونی قرار، عدالت کا نو فلائی لسٹ سے نام نکالنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(آئی پی ایس )بلوچستان ہائی کورٹ نے بی این پی-مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل پر سفری پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر آج صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنادیا گیا ہے۔
عدالت نے بلوچستان نیشنل پارٹی -مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل پر سفری پابندی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ 20 جولائی 2025 کو اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں دبئی جانے سے روکنے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں آگاہ کیا تھا کہ امیگریشن حکام نے وجہ بتاکر پرواز سے اتار دیا۔انہوں نے لکھا کہ آخری بار میرا نام مشرف دور میں ایسی کسی فہرست میں شامل ہوا تھا، یہ ذکر صرف سیاق و سباق سمجھنے اور موازنہ کرنے کے لیے کیا ہے۔
بعد ازاں، سردار اختر مینگل نے بلوچستان ہائیکورٹ میں حکومت کی جانب سے اپنا نام عارضی سفری پابندی کی فہرست یا پرویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔عدالت میں درخواست بی این پی کے وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے سردار اختر مینگل کی طرف سے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر حکام نے بی این پی کے سربراہ کو دبئی جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا تھا، انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ غزہ، مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ پاکستان کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت پیرا فورس خواب کی تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا: مریم نواز جدہ :کازا دیورا ہوٹلز میں سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کی شاندار تقریب غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، ویڈیوز سامنے آگئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اختر مینگل پر سفری پابندی سردار اختر مینگل نو فلائی لسٹ سے نکالنے کا حکم
پڑھیں:
پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو نکالنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے سی ڈی اے کے تمام اسٹاف کو نکالنے سے متعلق خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی پر شاہد آفریدی کی توجہ کام آگئی، سی ڈی اے کام شروع کروا دیا
ترجمان کے مطابق صرف سی ڈی اے کے صفائی والے عملے کو پارلیمنٹ ہاؤس سے ہٹایا گیا ہے جب کہ دیگر افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریاں معمول کے مطابق انجام دے رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سی ڈی اے کے صفائی والے اسٹاف کی اکثریت بارہا غیر حاضر رہتی تھی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہ معاملہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کو بھیج دیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خلاف سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی کارروائیاں تیز
فنانس کمیٹی نے غور و خوض کے بعد سی ڈی اے کے جنیٹوریل (صفائی) اسٹاف کو ہٹا کر صفائی کے نظام کے لیے اوپن ٹینڈر کے ذریعے نئی فرم مقرر کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔ترجمان کے مطابق فنانس کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی موجود تھی اور فیصلہ اتفاقِ رائے سے کیا گیا۔
اوپن ٹینڈر کے عمل میں 13 فرموں نے حصہ لیا جن میں سے کامیاب فرم پہلے سے متعدد سرکاری اداروں میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی نے مزید بتایا کہ نئے نظام کے نفاذ سے سالانہ 10 کروڑ روپے کی بچت ممکن ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پارلیمنٹ ہاؤس سی ڈی اے سی ڈی اے جنیٹوریل اسٹاف سی ڈے اے سینیٹیشن اسٹاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ترجمان