کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے مقام پر نجی ٹی وی چینل میٹرو ون کے نیوز اینکر امتیاز میر پر ایک حملہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق انہیں 3 گولیاں لگی ہیں جبکہ گاڑی میں موجود ان کے بھائی جو گاڑی چلا رہے تھے وہ بھی زخمی ہوئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں خاتون صحافی ہمشیرہ سمیت شدید زخمی

واقعہ کے بعد ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو دوران معائنہ واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 2 خول ملے ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگڈ کلنگ کا لگتا ہے لیکن مکمل تحقیقات،  معلومات اور زخمی اینکر کے بیان لینے کے بعد تفصیلات سمانے آئیں گی۔

 انکا کہنا تھا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہے۔

میٹرو ون سے ملنے والی معلومات کے مطابق اینکر امتیاز میر کا آبائی تعلق کشمور کے شہر کرم پور سے ہے، انہیں میڈیا میں کم وبیش 22 برس بیت چکے ہیں اس دوران انہوں نے دھرتی ٹی وی، کے ٹی این نیوز، اور آواز ٹی وی کے ساتھ کام کیا اور اب میٹرو نیوز سے وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں میں بڑھتے نفسیاتی امراض، ایک تحقیقاتی جائزہ  

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب کر لی ہے،انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کے محرکات کو جلد از جلد سامنے لایا جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

امتیاز میر کے بھائی محمد صلاح  کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر 4 افراد سوار تھے جن میں سے ایک بائیک گاڑی کے سامنے آئی اور فائرنگ شروع کر دی.

انہوں نے کہا ’مجھے علم نہیں ہمیں کیوں ٹارگٹ کیا گیا، امتیاز میرا چھوٹا بھائی ہے اور وہ غیر شادی شدہ ہے، اس وقت میرے بھائی کی حالت سنگین ہے اور میں بھی زخمی حالت میں ہوں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امتیاز شیخ ٹارگٹ کلنگ صحافی فائرنگ کراچی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امتیاز شیخ ٹارگٹ کلنگ صحافی فائرنگ کراچی

پڑھیں:

باجوڑ میں فائرنگ کا واقعہ: اے این پی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میر اعظم خان جاں بحق

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے خزانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے تحصیل خار کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میر اعظم خان جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ خار-ناوگئی روڈ پر پیش آیا، جو لوئی سم پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتا ہے۔

واقعے کی تفصیلات

مقامی ذرائع اور ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق، 45 سالہ میر اعظم خان گھر واپس جا رہے تھے کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
انہیں شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔تاحال کسی گروپ یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اے این پی رہنماؤں کا شدید ردعمل

واقعے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، اور اے این پی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
پارٹی کے مقامی صدر گل افضل خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صادق اکبر جان، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری شاہ نصیر خان، شیخ جان زادہ اور ایم پی اے محمد نثار خان نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

صوبائی قیادت کا مؤقف

اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے پارٹی کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان میں اس واقعے کو سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی مولانا خان زیب کو اسی طرز پر نشانہ بنایا گیا، لیکن آج تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، جو کہ حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔”

پارٹی قیادت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میر اعظم خان اور خان زیب دونوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

علاقے میں خوف کی فضا

واقعے کے بعد علاقے میں خوف اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تحفظ فراہم کرنے اور سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ میں فائرنگ کا واقعہ: اے این پی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میر اعظم خان جاں بحق
  • معروف اینکر  پر  نامعلوم افراد کی فائرنگ، حالت تشویشناک
  • کراچی، فائرنگ سے صحافی امتیاز میر زخمی
  • جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسد اللہ بھٹو مقامی اسپتال میں صحافی نعیم اختر کی عیادت کے بعد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں
  • اسداللہ بھٹو کا مقامی اسپتال پہنچ کرزیرعلاج صحافی کی عیادت وصحتیابی کی دعا
  • کراچی، موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا اینکر زخمی
  • کراچی، ڈمپر حادثے میں خاتون زخمی، ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
  • کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے خاتون سمیت دو زخمی
  • کراچی: نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان کو روند ڈالا