وزیراعلیٰ کا پنجاب کے کئی اضلاع میں جرائم کی شرح صفر ہونے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے کئی اضلاع میں جرائم کی شرح صفر ہونے کا دعویٰ کر دیا۔لاہور میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جرائم میں کمی کی وجہ پولیس کی بہترین کارکردگی کو قرار دیا اور کہا کہ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے جس طرح امن قائم کیا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، پورے پولیس ڈپارٹمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ کئی ایسے اضلاع ہیں جہاں یومیہ 100 جرائم ہوتے تھے، اب صفر شرح ہے، کئی کئی دن بعد کوئی ایک کیس رپورٹ ہوتا ہے، لوگ کہتے ہیں اب ہم گھر سے نکلتے ہیں تو سکون سے نکلتے ہیں، خواتین کے خلاف جرائم بالکل برداشت نہیں کرسکتے، خواتین کی حرمت پر انگلی اٹھانے والا اپنے انجام کو پہنچتا ہے اور توبہ کرتا دکھائی دیتا ہے، میرا خواب پنجاب کو خواتین کے لیے محفوظ جگہ بنانا ہے، اور ہم اپنے مقصد کے بہت قریب ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف نیا قانون لارہے ہیں، جس کے تحت قابضین کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی، خصوصی عدالتیں بنائیں گے جو 90 روز میں فیصلہ کریں گی، اور 10 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی، بااثر افراد کے کمزور طبقے کی زمینوں پر قبضے ختم کروائیں گے، ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں جرائم کم ہونے پر میں پولیس اور کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے فورس کو بہترین انداز میں جرائم میں کمی کے لیے استعمال کیا ہے۔مریم نواز نے ٹریننگ مکمل کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے حلف کا پاس رکھیں، پاکستان کی عزت کریں اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے، کبھی بھی رشوت کا ایک پیسہ نہیں لیں گے، رشوت کی کمائی میں برکت نہیں، محنت کی کمائی بھلے کم ہو، اللہ پاک اس میں برکت دیتے ہیں، پیرا کو رشوت کی روایت توڑ دینا چاہیے، آج سب ہاتھ اٹھا کر وعدہ کریں کہ اپنے وطن کی حفاظت اور عوام کی خدمت کرو گے، ایک پیسہ کبھی رشوت نہیں لوگے۔انہوں نے کہا کہ آج آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہوگئے ہیں، جنہیں اللہ پاک نے ایک موقع دیا ہے تاکہ آپ پنجاب کے 15 کروڑ عوام کی خدمت کر سکیں، آپ نے صوبے کے عوام کو انصاف بھی دلوانا ہے، ان کے لیے آسانی پیدا کرنے کی کوشش کرنی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں، میرا خواب تھا کہ ایسی اتھارٹی بنے، جو خود پہنچ کر عوام کو مہنگائی اور ناجائز تجاوزات سے نجات دلوائے، پنجاب پہلا صوبہ بن گیا ہے جو عوام کی خدمت کے لیے اس طرح کا نظام تشکیل دے چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بازاروں اور راستوں پر تجاوزات قائم نہیں کی جانی چاہئیں، ہمارے اقدامات سے خواتین سمیت تمام خریدار خوش ہیں، جنہیں اب بازاروں میں ہراسگی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔مریم نواز نے پیرا کے قیام کو گڈ گورننس کی مثال قرار دیا اور بتایا کہ جب میں ٹوکیو میں تھی تو معلوم ہوا، گندم اور آٹا اچانک مہنگا ہوگیا ہے، ذخیرہ اندوزی شروع ہوگئی ہے، قیمت 4 ہزار روپے تک جاپہنچی، میں نے آتے ہی پیرا اور محکمہ خوراک کو ہدایات دیں تو قیمت آج پھر 3 ہزار 100 روپے پر آچکی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پیرا کے جوانوں اور تمام عملے نے سیلاب میں عوام کے انخلا اور ریلیف کے لیے جس طرح کردار ادا کیا ہے، اس سے مجھے لگا کہ سب نے ایک ہوکر عوام کی خدمت کی، اس سب کے لیے میں پیرا اور تمام محکموں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کررہی ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوام کی خدمت مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔