2025-09-25@13:15:07 GMT
تلاش کی گنتی: 5935

«پاکستان میں کان کنی کے»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ امریکہ اور سعودی عرب کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے وقار اور عالمی تشخص کے لیے نہایت اہم اور کامیاب قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکہ کے دورے میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا اور ہر پاکستانی کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچایا۔ سیدال خان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے متوقع ملاقات پاکستان کی خارجہ پالیسی، دفاعی تعاون اور سفارتی اعتماد کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم نے پاک بھارت ممکنہ جنگ رکوانے پر امریکی صدر کا...
    ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے سے پاکستان میں بھی فیس بک اور میسنجر پر ’ٹین اکاؤنٹس‘ کا آغاز کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے نئے قلعے: ہزاروں ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر جاری، لاگت کتنی؟ اس اقدام کے تحت نئے اور پہلے سے موجود کم عمر صارفین کے سوشل میڈیا استعمال کو مزید محفوظ اور محتاط بنایا جائے گا۔ میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹین اکاؤنٹس پہلے ہی انسٹاگرام پر دنیا بھر میں متعارف کروائے جا چکا ہے اور اب ہم وہی نظام فیس بک اور میسنجر پر بھی دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے لاگو کر رہے ہیں۔ یہ خصوصی اکاؤنٹس میٹا نے ایک سال قبل...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)  چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ، گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی احترام اور مسلسل بڑھتے تعاون پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان–اٹلی پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین سینیٹر سرمد علی کی جانب سے اٹلی کی سفیر برائے پاکستان، مسز مارلینا آرمیلن، کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اٹلی، یورپی یونین میں پاکستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس سے معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں توانائی کے بحران اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو متبادل ذرائع کی طرف راغب کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں رجحان سولر انرجی ہے۔ گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب سے لے کر بڑے شمسی پارکس تک یہ شعبہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، مگر ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں طوفانی بارشیں، سیلاب اور ناقص فضلہ مینجمنٹ اس نظام کو ایک نئے ماحولیاتی بحران میں بدل سکتے ہیں۔ ماہر ماحولیات اور پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان طارق کے مطابق سولر پینلز اگر پانی میں ڈوب جائیں تو ان کے سلیکون خلیے اور فریم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ برقی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کان کنی کی ترقی سے ملکی استحکام ،خوشحالی اور روز گار کے مواقع فراہم ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔پاکستان میں نایاب معدنیات بشمول تانبہ، سونا، نمک اور کوئلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔معدنیات کے موثر استعمال سے پاکستان کی آمدنی 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ریکو ڈک منصوبے سے 37 سالوں میں...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے،پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے دور میں کامیابی کے لیے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے،پاکستان کی 250 ملین آبادی ، دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فری لانس مارکیٹ ہے، پاکستان کے نوجوانوں کیلئے عالمی سطح کے چیلنجز...
    وزیراعظم کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ملاقات کی اور پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون بالخصوص تجارت، علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے باہمی عزت و رواداری، باہمی اعتماد اور...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا دونوں رہنماؤں نے پاکستان بنگلا دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دو طرفہ تعلقات میں کثیر الجہتی تعاون تجارت...
    اقوام متحدہ کے 80ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین، بلال بن ثاقب نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو اس ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، وہی آنے والے وقت میں معاشی طاقت بھی بنیں گے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کی 250 ملین کی نوجوان آبادی اور دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہونے کی حیثیت سے، پاکستان کے پاس ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر تجزیہ کار عامر متین نے کہاہے کہ ’’جو لوگ سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں، سب جھوٹ بول رہے ہیں، کیونکہ ورلڈ بنک کی رپورٹ نے پاکستان کے ترقیاتی ماڈل کو ناکارہ اور غلط قرار دے دیا، کیونکہ اسوقت غربت آٹھ سال کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہے، اچھی خبر اب سعودی پاکستان معاہدے کی وجہ سے شاید آجائے مگر کیونکہ ہمارا موجودہ ماڈل ہی غلط ہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، 6 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں‘‘  تفصیلات کے مطابق عامر متین نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے بیان کے خلاف شکایت کی تھی۔ ایشیا کپ کے میچ ریفری رچی رچرڈسن معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں سوریا کمار یادیو کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے، آئی سی سی نے پی سی بی کی شکایت منظور کر لی۔ پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج کے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی جملے بولے تھے، پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو باقاعدہ شکایت کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے شکایت کا جائزہ لے رہا ہے، جلد اس کی باضابطہ سماعت ہوگی،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری آبیاری کا مضبوط ترین ستون ہیں، اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کا دن صحافیوں، ایڈیٹرز اور میڈیا اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں مؤثر...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ نسلوں کیلئے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کاربن گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ  ہونے کے برابر لیکن اس سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، ہمارا ماحولیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کا عزم پختہ اور غیر متزلزل ہے، ملک میں متبادل توانائی اور شجر کاری کو فروغ دیا جارہا ہے ،2035ء تک  انرجی مکس میں قابلِ تجدید اور پن بجلی کا حصہ بڑھا کر 62 فیصد تک کیا جائے گا،2030ء تک جوہری توانائی کی صلاحیت میں 1200 میگاواٹ اضافہ کیا جائے گا، 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو صاف توانائی پر منتقل کیا جائے گا اورپانی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،قرضوں پر قرضے...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ فائنل تک رسائی کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ اس مقابلے میں فاتح ٹیم بھارت کے خلاف ٹائٹل میچ کھیلے گی، جبکہ سری لنکا پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بنگلہ دیش کا فیصلہ کن مقابلہ آج ہوگا بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ’ٹائیگرز‘ اب بھی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت سے ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ پاکستان کو فائنل میں...
    حکومت پاکستان نے توانائی کے شعبے میں 1225 ارب روپے کے گردشی قرضوں کے تاریخی حل کا اعلان کر دیا ہے، جسے مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب فیصلہ کن قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاریخی اشتراکی کوشش یہ کارنامہ وزیر اعظم کے ٹاسک فورس برائے توانائی کی قیادت میں وزارت توانائی، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 بینکوں کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:ملکی قرضوں میں نمایاں اضافہ، ہر پاکستانی کتنا مقروض؟ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب، مشیر وزیراعظم برائے نجکاری محمد علی، نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، گورنر...
    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ گول کرنے کے بعد مخصوص انداز میں ’جہاز گرنے‘ کا اشارہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ رونالڈو کی اس ویڈیو کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آنے لگے۔ pic.twitter.com/1zbuJvz7m0 — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 24, 2025 سوشل میڈیا صارفین نے رونالڈو کے اس جشن کو حالیہ پاک بھارت فضائی جھڑپ کے تناظر میں دیکھا، جس میں 7 مئی کو پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے مار گرائے گئے تھے۔ صارفین نے اس جشن کو...
     احمد منصور: پاکستان میں کان کنی کے شعبے کی ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کے نئے مواقع,پاکستان میں نایاب معدنیات بشمول تانبہ، سونا، نمک اور کوئلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں. تفصیلات کےمطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں کان کنی کے شعبہ میں ترقی کی راہ ہموار ہوگئی، معدنیات کے موثر استعمال سے پاکستان کی آمدنی 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ریکو ڈک منصوبے سے 37 سالوں میں 70 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، پاکستان کے کان کنی کے شعبہ میں عالمی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔  اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار   امریکہ،جاپان، چین اور مشرق وسطیٰ کی جانب سے بھی سرمایہ کاری جلد...
    وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ماحولیاتی مالیات یعنی کلائمیٹ فائنانس کے حوالے سے اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔ وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس اور برازیل کے صدر کی جانب سے بلائے گئے خصوصی ماحولیاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کلائمیٹ فنانسنگ پر پاکستان سے بات چیت کامیاب، 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، آئی ایم ایف وزیرِاعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قرضوں پر مبنی مالیاتی امداد کمزور اور متاثرہ ممالک جیسے پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تباہی کا حل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکا کو یاد دلایا کہ پاکستان اب بھی 2022 کے تباہ کن سیلابوں کے اثرات سے...
    نیویارک+ اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ+  خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے درخواست کی ہے کہ وہ حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات کو اپنے جائزے میں شامل کرے اور کہا ہے کہ پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام کے مثبت آثار نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرسٹالینا جارجیوا کی...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) کنگ حمد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی، جب کہ اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحرین کے فرمانروا، شاہی خاندان اور حکومتِ بحرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پولش سفیر کی وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی جہاں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کی کمپنی اورلین پاکستان میں 26 سال سے سرگرم ہے، اورلین آئندہ 10 برس میں سرمایہ کاری دگنی کرے گی۔ پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ سٹوریج قائم کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔ پولینڈ کی مہارت اور پاکستان کے وسائل سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان اگلے پانچ برس میں معدنیات اور کان کنی پر توجہ دے گا جبکہ پولینڈ پاکستان میں کاپر اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-4سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024ء میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک) ویتنام کے سفیر فام انہ توان نے کہا ہے کہ ویتنام اور پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ کے مذاکرات جلد شروع ہونگے تاکہ باہمی تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔انہوں نے یہ بات لاہور چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوزر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور پاکستان میں ویتنام کے اعزازی قونصل رضوان فرید نے بھی خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سید سلمان علی، کرامت علی اعوان، محمد عمران سلیمی اور وقاص اسلم بھی موجود تھے۔ سفیر نے کہا کہ جولائی 2025 میں ہنوئی میں ہونے والے جائنٹ ٹریڈ کمیٹی کے اجلاس میں دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صحت کے نظام کو جدید بنایا جا سکے، ساتھ ہی بیماریوں کی تشخیص، ادویات کی دریافت اور نسخہ نویسی، اور منفی دوا کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ پیر کو ایک سرکاری ورکشاپ میں کیا گیا، جو 8ویں پی پی ایم اے (پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن) فارما سمٹ سے قبل منعقد ہوئی، اس ورکشاپ کا عنوان تھا ’فارما کا مستقبل: اے آئی کے ذریعے ادویات کی دریافت اور ذاتی نوعیت کی دوائیوں میں بہتری۔ ورکشاپ میں مصنوعی ذہانت کے عالمی ماہر جِم ہیرس نے بتایا کہ گوگل ڈیپ مائنڈ کے بانی ڈیمیس ہسبیس کے مطابق اے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جو ملکی ڈیجیٹل فنانس سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دے دی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں اس وقت تقریباً 40 ملین صارفین اور 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم موجود ہے جو دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے۔ ایشیا کپ، ابھیشیک کی آج بی دھماکے دار پرفارمنس، بھارت نے بنگلہ دیش کوشکست دے دی اتھارٹی کے...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے، سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (UNGA) کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات ہوئی جو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی پر مبنی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔   دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں اعلیٰ سطح کے تبادلے، دوطرفہ تجارت، تعلیمی تعاون، ثقافتی تبادلے اور دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔ ملاقات میں مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔   پاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت مقام مل رہا ہے اسکی وجہ صدر آصف علی زرداری ہیں؛ گورنر پنجاب  دونوں رہنماؤں نے پاک سری لنکا دوطرفہ تعلقات کی...
    نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، یہ معاہدہ مسلم ممالک کے ساتھ مل کر علاقے کی سلامتی کے لیے  اچھا آغاز ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ کیا، اسرائیل نے شام ،یمن اورقطر میں بھی حملے کئے، دشمن ایرانی عوام میں تفرقہ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، ایران حملہ آوروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور مزید مضبوط ہو گا، پابندیوں اور میڈیا وار کے باوجود ہمارے عوام فوج کی حمایت کے لیے متحد ہوئے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے، پاکستان کی سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد اب چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا موقع موجود ہے۔ایونٹ کے اس مرحلے میں ہر ٹیم نے تین تین میچ کھیلنے ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت نے ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، پاکستان 2 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، بنگلا دیش تیسرے اور سری لنکا لگاتار دو میچ ہارنے کے بعد سب سے نیچے ہے۔بنگلا دیش نے سری لنکا کو ہرا کر ایونٹ کا آغاز کیا اور 2 پوائنٹس کے ساتھ اپنے امکانات روشن...
    اسلام آباد: پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پولش سفیر کی وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی جہاں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کی کمپنی اورلین پاکستان میں 26 سال سے سرگرم ہے، اورلین آئندہ 10 برس میں سرمایہ کاری دگنی کرے گی۔ پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج قائم کرنے کی دعوت بھی دی گئی، پولینڈ کی مہارت اور پاکستان کے وسائل سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان اگلے پانچ برس میں معدنیات اور کان کنی پر توجہ دے گا جبکہ پولینڈ پاکستان میں کاپر اور لیگنائیٹ...
    لاہور ہائی کورٹ کے مستعفی ہونے والے جج جسٹس شاہد جمیل تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہوگئے۔ جسٹس (ر) شاہد جمیل لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں، کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) شاہد جمیل  نے کہا کہ مجھے خوشی ہے آئین کی سپرمیسی کیلئے کام کرنے والی تحریک کا حصہ بن رہا ہوں، اس تحریک میں شامل ہونے کا مقصد آئین کی سپرمیسی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک متفقہ آئین قرار داد مقاصد کی بنیاد پر بنا، آئین پر اس ملک کی تمام اکائیاں متفق ہیں، بد قسمتی ہے کہ آئین کے خلاف ہی کام شروع...
    کنگ حمد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی، جب کہ اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحرین کے فرمانروا، شاہی خاندان اور حکومتِ بحرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ جنرل...
    برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان کی قومی ایئرلائن کو ایک ہی روز میں دوسری بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو آپریشن کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دے دی۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو TCO (Third Country Operator) کا فائنل لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کو برطانیہ سے باقاعدہ طور پر فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کا آغاز پہلے مرحلے میں مانچسٹر ایئرپورٹ سے کیا جائے گا، اس...
    پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی معاہدے کو ناصرف سراہا جا رہا ہے بلکہ پاکستان میں عوام کے سعودی عرب سے توقعات بھی بڑھ گئی ہیں، کیوں کہ یہ معاہدہ اسلامی دنیا میں واحد ایٹمی طاقت پاکستان اور دنیا کے امیر ممالک کی فہرست میں شامل سعودی عرب کے مابین ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایک لاکھ 31 ہزار ملازمتیں، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی عام پاکستانی سعودی عرب کے دفاع کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں اور ساتھ ہی معاشی اعتبار سے بھی اس معاہدے کو دیکھ رہے ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی افرادی قوت سعودی عرب میں ہے اور اسی وجہ سے سب سے زیادہ...
    معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان عائشہ عمر کے ریئلٹی شو’لازوال عشق‘ پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں صارفین نے شو کے مواد کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے اس کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی تنقید کے پیشِ نظر پیمرا نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ ’لازوال عشق‘ کسی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہو رہا بلکہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دکھایا جا رہا ہے، لہٰذا یہ پروگرام براہِ راست پیمرا کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ یہ بھی پڑھیں: ’شروع ہونے سے پہلے ہی بائیکاٹ کیا جائے‘، عائشہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو فنڈ کے جاری معاشی جائزے میں شامل کیا جائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہتے ہوئے فنڈ کی بروقت معاونت کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدے پورے کرنے میں پیشرفت کر رہا ہے تاہم سیلاب سے معیشت پر پڑنے والے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم سے عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد...
    پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کی لائسنسنگ سے عالمی ریگولیشن اور سرمایہ کاری کے مواقع متوقع ہیں جب کہ پاکستان میں عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع ہونا مستقبل کے لیے اہم قدم ہے۔ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عالمی سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے،  کرپٹو مارکیٹ میں 40 ملین صارفین، 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شامل ہیں۔ اتھارٹی کے قیام کا مقصد کرپٹو مارکیٹ کی عالمی معیار کے مطابق ریگولیشن اور مالیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے، پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے درخواست دینے والی کمپنیوں کے لیے عالمی ریگولیٹرز سے لائسنس حاصل کرنا ضروری قرار...
    وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہا اور مختلف اقدامات سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف بھی کیا۔ ویراعظم نے...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کانٹیکٹ گروپ برائے افغانستان کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت کو جنگ تصور کیا جائےگا، پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں دوٹوک مؤقف انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کو دنیا سے الگ تھلگ نہیں رکھا جا سکتا۔ او آئی سی رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ بلاشرط انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں، تجارت اور بینکاری نظام کو بحال کریں، علاقائی رابطوں کو فروغ دیں اور ایسے مکالمے کو آگے بڑھائیں جو افغانستان کی...
    پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے عالمی ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے، جس سے نہ صرف ریگولیشن کو مضبوط بنایا جائے گا بلکہ عالمی سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھلیں گے- پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو ایکسچینجز کو لائسنس کے لئے درخواست دینے کی دعوت دے دی ہے۔ پاکستان اس وقت دنیا کی بڑی غیر منظم کرپٹو مارکیٹوں میں شامل ہے، جہاں سالانہ 300 بلین ڈالر سے زائد کا تجارتی حجم اور 40 ملین سے زائد صارفین موجود ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق، پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے صرف وہ کمپنیاں اہل ہوں گی جو...
    حکومتی اداروں میں مالی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے فیس کی رقم بینک اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کی جاتی تھی۔ اس کے باعث شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا دیگر دستاویزات کی فیس کی ادائیگی ایک مشکل اور وقت طلب عمل تھا، جس میں شہریوں کو پہلے چالان بنوانا، پھر بینک میں فیس جمع کرانا اور دوبارہ دفتر جا کر درخواست آگے بڑھانا پڑتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، نادرا سے وراثتی سرٹیفکیٹ کا حصول انتہائی آسان ہوگیا ڈیجیٹل دور کی طرف پیشرفت ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے نادرا نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر نیا اور آسان طریقۂ کار متعارف کرا دیا ہے۔ اس کا مقصد عوام کو بینکوں اور لمبی قطاروں کی مشکلات سے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو پلاٹ قبضے کے لیے آخری انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں شہری صادقہ عارف کے پلاٹ کے قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کی غیر سنجیدگی پر سخت نوٹس لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سی ڈی اے سے مکالمے میں کہا کہ اتنے عرصے سے کیس چل رہا ہے، متاثرہ شہری کو ابھی تک قبضہ کیوں نہیں دیا گیا۔ عدالت نے انتباہ دیا کہ اگر چیئرمین سی ڈی اے نے حکم پر عمل نہ کیا تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے اور بعد میں جرمانہ بھی ہو...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ایک بار  پھر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور   حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جنگی جرائم کو اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکاہے، 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا...
    کراچی: یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس(ای سی اے سی)کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کےمطابق یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی اور ماہرین نے سی اے اے(پاکستان)کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کےریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سےہم آہنگ کرنا ہے۔ سی اے اےحکام نے بتایا کہ پاکستان میں واحد حفاظتی ریگولیٹری اتھارٹی کےطور پر اپنےقیام کے بعد سےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ڈومینز...
    مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی اسپیکرکا کہنا ہے کہ تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ کسی بھی انتشار، افراتفری اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی اسپیکر محترمہ مہرالنساء نے کہا ہے کہ تحریکِ آزادی کا بیس کیمپ کسی بھی انتشار، افراتفری اور بدامنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مسلم کانفرنس بحیثیت ریاستی جماعت ہمیشہ امن، سیاسی استحکام، باہمی رواداری اور پاکستان و کشمیر کے عوام کی خدمت کے لیے کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن قوتیں یکجا ہو کر پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں، یہی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ مسلم کانفرنس...
    کرکٹ پر نظر دوڑائی جائے تو چند ممالک کے علاوہ اکثریت ان کی ہے جہاں اس کھیل کے مقابلے میں فٹبال کی مقبولیت زیادہ ہے جس کے باعث وہاں کرکٹ بہت کم ہی کھیلی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارت نے اومان کو 21 رنز سے شکست دے دی امریکا، بحرین، عمان، متحدہ عرب امارات سمیت کئی ایسے ممالک ہیں جن میں چند ایک کے علاوہ اکثر کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان یا بھارت سے ہوتا ہے۔ ان ممالک کے حوالے سے آئی سی سی کی ابتدا میں پالیسی تھی کہ یہ 2 کھلاڑی کسی اور ملک سے لیے جا سکتے ہیں تا کہ کرکٹ میں بہتری لائی جا سکے لیکن بہتری نہ آنے کے باعث اس میں ترمیم کردی...
    اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے حالیہ اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انکشاف کیا کہ حج درخواست گزاروں سمیت قریباً 3 لاکھ شہریوں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے موجود ہے۔ اس بیان نے نہ صرف اداروں کی ڈیجیٹل سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں بلکہ شہریوں کی معلومات کے تحفظ سے متعلق قوانین اور پالیسیوں کی کمزوری بھی آشکار کر دی ہے۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ماہ قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں پاکستان میں شہریوں کی ڈیجیٹل نگرانی، پرائیویسی کی خلاف ورزی اور ریاستی اداروں کے ذریعے ڈیٹا کے ممکنہ غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ مزید...
    اسلام آباد( آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف  ) اور پاکستان کے مابین ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کیلئے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن  کل 25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہو گے۔وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بنک کیساتھ مذاکرات ایجنڈے کا حصہ ہوگا، جبکہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں سے بھی مذاکرات ہوں گے۔آئی ایم ایف جائزہ مشن کے صوبائی حکومتوں سے بھی الگ الگ مذاکرات کے شیڈول بھی طے پا گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مشن کے دورہ پاکستان کے  لئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت 2 ماہ سے بند ہونے کا انکشاف ہواہے۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چیئرمین حنا ربانی کھر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔دوران اجلاس سربراہ نیشنل لاجسٹک سیل ( این ایل سی ) نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت 2 ماہ سے بند ہے، گلگت بلتستان کے مقامی تاجروں کی ہڑتال پاک چین باہمی تجارت میں رکاوٹ ہے۔سربراہ این ایل سی نے کہا کہ تاجروں کی ہڑتال کے باعث این ایل سی کے 64 ٹرک اپنی جگہ پر کھڑے ہیں۔دوران اجلاس سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان...
    اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت کی برآمد سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف کی آج کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ، تاریخی برادرانہ تعلقات کا...
    پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا ہے کہ روس کا مؤقف ہے کہ مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور 1999 کے لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں پاک بھارت تنازع کے دوران روس نے توازن اختیار کیا اور اسی پالیسی پر قائم ہے۔ روسی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کی طرف سے قطر پر حالیہ حملہ بھی ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کے دعوؤں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق اگر...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا ڈرافٹ کافی مشاور ت کے بعد فائنل ہواہے،معاہدے کے تحت سعودی عرب میں دفاعی پروجیکٹس میں سرمایہ کاری اور ہماری ٹریننگ پر بات ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کی تاریخ رہی ہے ،پہلے بھی کئی ہزار پاکستانی فوجی سعودی عرب میں موجود تھے، اس وقت بھی تقریباً 1600فوجی وہاں ہیں ، پہلی بار دفاعی تعاون کو پیکٹ کی صورت میں لایاگیا ہے ،جس سے دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگااورسعودی عرب میں ہماری موجودگی زیادہ بڑھے گی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ طالبان ہمارے بھائی نہیں ہیں،افغان طالبان نے مجھے میرے دورے کے دوران بھی...
     سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سینیٹر محمد طلحہ محمود نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج 23 ستمبر کو پوری پاکستانی قوم اپنے سعودی بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط دینی، ثقافتی اور تاریخی رشتے ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ آج ٢٣ ستمبر کو مملکتِ سعودی عرب کا نیشنل ڈے ہے پوری پاکستانی قوم اپنے سعودی بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دین اسلام ، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر استوار تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور اپنے عزیز سعودی بھائیوں اور بہنوں کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نہایت گرم جوشی...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME) نے حال ہی میں سمپیکٹ 2025 کا انعقاد کِیا،ایک ایسی ہیلتھ کیئر سمیولیشن کانفرنس جو بیک وقت کراچی اور نیروبی میں 19 اور 20 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ یہ ہائبرڈ ایونٹ پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان حقیقی وقت میں علم کے تبادلے اور جدت کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ اپنے اپنے خطوں میں سب سے بڑے سمیولیشن مراکز ہونے کے ناطے آغا خان یونیورسٹی کے CIME کی سہولیات سمیولیشن کے ذریعے طبی تعلیم کو تبدیل کرنے میں صفِ اول پر ہیں۔ اس سال کا موضوع “سمیولیشن میں پائیداری” تھا جس میں طویل المدتی اثرات کے لیے درکار مالی، عملی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4  مرحلے میں  سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا ہے۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے ، کامندو مینڈس 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل ہیں، جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی، پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 58  رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی تھی۔ایسے میں کامندو مینڈس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50  رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے پاتھن...
    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ تین سال کے دوران غربت کی شرح تشویش ناک حد تک بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ شرح بڑھ کر 25.3 فیصد ہوگئی ہے۔ یہ انکشاف عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں قومی غربت کی شرح 2001-02 میں 64.3 فیصد سے مسلسل کم ہو کر 18.3 فیصد تک آگئی تھی مگر 2020ء سے دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی اور مالی سال 2022-23 میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی جو مالی سال 24-2023 میں بڑھ کر 24.8 فیصد ہوگئی اور اب مالی سال 25-2024 میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی...
    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کو 400 اسکالرشپس دینے پر ہنگری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے نیو یارک میں ہنگری کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے موقع پر کہی ہے۔دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ملاقات نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ہنگری کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ محض الفاظ نہیں عملی اقدام سے عزم کو دہرانا ہوگا، اسحاق ڈارنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ محض الفاظ نہیں بلکہ عملی اقدام...
    ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف سُپر4 کے اہم میچ میں فیلڈنگ کا فیصلہ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ابو ظہیبی ایشیا کپ پاکستان سری لنکا
    جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کا انڈونیشیا میں اسٹریٹیجک توسیع کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل نے انڈونیشیا میں اسٹریٹیجک توسیع کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کو پاکستانی اداروں کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی موجودگی اور مثر شراکت داریوں کی ایک نمایاں مثال قرار دیا جا رہا ہے، جو ملکی اور غیر ملکی معیشت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ گروپ سی ای او یاسر خان نیازی کی قیادت میں جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے اعلی سطحی وفد نے، جس میں اسلام آباد میں انڈونیشیائی سفارتخانے کے نمائندے اور آر ایس ایم پاکستان و آر ایس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) اور پاکستان کے مابین ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کیلئے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن25 ستمبر سے 8 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، پہلے مرحلے میں تکنیکی، دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہو گے. وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی، اسٹیٹ بنک کیساتھ مذاکرات ایجنڈے کا حصہ ہوگا، جبکہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں سے بھی مذاکرات ہوں گے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے صوبائی حکومتوں سے بھی الگ الگ مذاکرات کے شیڈول بھی طے پا گئے ہیں.(جاری ہے) وزارت خزانہ کے ذرائع کے...
    لاہور: پاکستان ریلویز کی لیز پر لی گئی اراضی پر گودام کے بجائے دکانیں بنانے کا انکشاف، اراضی لینے والے کروڑوں روپے کمانے لگے جبکہ ریلوے کو لاکھوں بھی ملنا مشکل ہوگئے۔ ریلوے ملازمین کی ملی بھگت سے جس مقصد کے لیے اراضی لیز پر لی جاتی ہے وہاں متعلقہ کاروبار کے بجائے دوسرے کاروبار کیے جاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے شواہد کے مطابق ریلوے برج مچلی منڈی ظہور نامی شخص نے گودام بنانے کے لیے ریلوے سے نیلامی میں اراضی لی مگر لیز پر اراضی لینے کے بعد اس کو بطور گودام استعمال کرنے کے بجائے وہاں ریلوے کے ہی کچھ افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے 8 سے 10 دکانیں بنا لیں جبکہ...
    —فائل فوٹو مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی سرپرستی کی، 16 سال پاکستان کبڈی فیڈریشن کا صدر رہا، کبڈی کو روایتی کھیل سے نکال کر عالمی نوعیت کی گیم بنایا۔چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ میرے دور میں کبڈی فیڈریشن نے وزیراعظم کپ، سیف گیمز جیتیں، اب میرے بڑے بیٹے چوہدری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔ چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین نہیں بنے: ترجمان ق لیگ ترجمان کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت پاکستان کبڈی فیڈریشن کے...
    یورپی ماہرین نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کے لیے خصوصی تربیت کا آغاز کردیا جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ یورپین سول ایوی ایشن کانفرنس کا دو رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد نے اپنے دورہ پاکستان  کے دوران ڈائریکٹر جنرل کی غیر موجودگی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی، ڈائریکٹر جنرل  اس وقت مونٹریال میں ہونے والی ICAO کانفرنس میں شریک ہیں۔ یورپی ماہرین نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کے لیے خصوصی تربیت کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فیصلہ کن میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، جہاں گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔ شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہو جائے گا۔ دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی، دونوں ٹیمیں سپر فور میں ایک ایک میچ ہار چکی ہیں، اس لیے آج کا مقابلہ فائنل کے امکانات کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ٹورنامنٹ کے اس اہم میچ سے...
    مدینہ منورہ/لاہور، (نمائندہ نوائے وقت) سعودی عرب کے یوم الوطنی پر جاوید اقبال بٹ کا تہنیتی پیغام، پاک-سعودی دوستی کو لازوال قرار دے دیا۔ مدینہ منورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جاوید اقبال بٹ نے سعودی عرب کے 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر برادر اسلامی ملک کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات محض سفارتی نہیں، بلکہ عقیدت، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چاہے وہ معاشی بحران ہو یا قدرتی آفات، سعودی قیادت نے پاکستانی قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ جاوید اقبال بٹ نے حالیہ پاک-سعودی دفاعی...
    ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان T20 میچ کے لیے سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ حالانکہ پاکستان مجموعی طور پر سری لنکا پر سبقت رکھتا ہے، لیکن گزشتہ چھ سال کے دوران ’لائنز‘ یعنی سری لنکا نے T20 فارمیٹ میں غلبہ حاصل کیا ہوا ہے۔ Sri Lanka have won the previous five games against Pakistan, the last one being the Asia Cup final in 2022 ???? Read more ???? https://t.co/uMHMW6ktae pic.twitter.com/i62S8ySB35 — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 23, 2025 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 23 T20 میچز ہوئے ہیں، جن میں پاکستان نے 13 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی آخری فتح سری لنکا کے...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ بُھلا دیا۔ ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے معاملات طے کرنے کے دوران فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھول گئی، کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے 5، 5 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی اور فیڈریشن کی عدم دلچسپی سے کھلاڑی پریشان ہیں، قومی کھلاڑیوں نے نئی راہیں بھی تلاش کرنا شروع کر دیں۔ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انٹرنیشنل لیگز اور ٹورنامنٹس کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کیا کریں، مستقبل کا پتہ نہیں، زندگی بھی گزارنا ہے، جس جس کھلاڑی کو کہیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے وہ...
    وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہیلتھ سسٹم صرف علاج تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے بچاؤ پر مبنی ہونا چاہیے۔ وزیر صحت کے مطابق ملک میں 68 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔ اگر عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کر دیا جائے تو اسپتالوں پر بوجھ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر محلہ دوسرے کے گندے پانی سے متاثر ہو رہا ہے اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا فقدان عوامی صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اسپتال علاج تو کر سکتے ہیں مگر بیماری کی جڑ ختم کرنا سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    ساف انڈر-17 فٹبال چیمپیئن شپ کے ایک سنسنی خیز گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی، تاہم میچ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا جب پاکستانی کھلاڑی محمد عبداللہ نے گول اسکور کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے بھارتی ٹیم کا مذاق اُڑایا۔ پاکستان کی جانب سے 43ویں منٹ میں پنالٹی کک پر برابری کا گول کرنے کے بعد محمد عبداللہ کارنر پر گئے اور ایسا اشارہ کیا جیسے وہ چائے پی رہے ہوں۔ ان کا یہ انداز بھارت کے ونگ کمانڈر ابھینندن کے اس واقعے کی یاد دہانی تھا، جب وہ 2019 میں پاکستانی حدود میں گرفتار ہوئے تھے اور دورانِ حراست پاکستانی اہلکاروں کی جانب...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، فائنل تک رسائی کے لیے گرین شرٹس کو میچ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔ ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے ہر صورت فتح درکار ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔  پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی، اس سے قبل سری لنکا کو بنگلہ دیش نے سپر فور کے میچ میں چار وکٹ سے زیر کیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی میں آج ہونے والا ایشیا کپ سپر فور کا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےلیے بڑی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد گرین شرٹس پر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، ورنہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔پاکستانی ٹیم اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہے، جہاں نہ صرف جیت کی ضرورت ہے بلکہ رن ریٹ کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ بھارت سے ہار کے بعد ٹیم مائنس کے رن ریٹ کے ساتھ گروپ میں آخری پوزیشن پر ہے۔ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی کے مطابق پاکستان نے چار میچز کھیلے ہیں، جن میں دونوں شکستیں بھارت کے خلاف آئی...
    ویب ڈیسک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے امن، علاقائی استحکام، خواتین کو بااختیار بنانے اور کثیرالجہتی تعاون کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے مختلف اہم فورمز سے خطاب کیا، جہاں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیجنگ میں 1995 میں کیے گئے عالمی وعدوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہمیں جرات مندانہ اور قابلِ پیمائش اقدامات کی یاد دہانی کراتا ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار نے آج فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے کے نفاذ کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اجلاس سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں نیویارک میں منعقد ہوا۔ کانفرنس اس لحاظ سے اہم تھی کہ کئی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا جس نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاستی حیثیت پر عالمی اتفاق رائے کو مزید مضبوط کیا۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اجلاس: ٹرمپ مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ایجنڈے پر غزہ بحران سرفہرست وزیر خارجہ نے فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، پرتگال اور دیگر ممالک کی...
    اسلام آباد: پاکستانی حکام نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے حالیہ حملوں میں ملوث 70 فیصد عسکریت پسند افغان شہری تھے۔ یہ تعداد گزشتہ سالوں میں ریکارڈ کیے گئے 5سے 10فیصد کی شرح سے بہت زیادہ ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ چونکا دینے والا انکشاف افغانستان کے بارے میں پاکستان کے خصوصی نمائندہ سفیر محمد صادق نے دوشنبہ میں منعقدہ افغانستان کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ بند کمرے کے اجلاس میں کیا۔  اس انکشاف کے بعد ایرانی نمائندے نے بھی اپنا نقطہ نظر بتایا اور ظاہر کیا کہ ان کا ملک بھی اسی طرح کے مسئلے کا سامنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق صدر زبیر طفیل نے وزیراعظم پاکستان کے مملکت سعودی عرب کے کامیاب دورے اور باہمی دفاعی معاہدے کا پُرجوش خیرمقدم کیا ہے۔زبیرطفیل نے کہا کہ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے، اس دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے اور یادداشتیں نہ صرف باہمی اعتماد کو فروغ دیں گی بلکہ دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبہ جات کو وسعت دینے کی ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گی جبکہ معاہدے کی روشنی میںسعودی عرب پر حملہ پاکستان خود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) جشن ولادت با سعادت آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیﷺکی نسبت سے پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کے مقیم فرشتوں اور پریوں کے زیر اہتمام سوئٹ ہوم میں پروقار سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سوئٹ ہوم سکھر کے فرشتوں اور پریوں کے علاوہ مہمانانِ گرامی کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی، معروف عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری، پروفیسر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی غلام حسین منگنہار، اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ اور ریسکیو 1122 کے کرنل غلام مصطفیٰ اوڈھو اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ پاکستان سوئٹ ہوم سکھر کے فرشتوں، پریوں اور منتظم سوئٹ ہوم و اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سکھر شبیر میمن اور اساتذہ نے مہمانوں کو اس...
    فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج  مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران غزہ کے بحران اور فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کریں گے۔ علاوہ ازیں ان کے...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تحت منعقدہ ’عورتوں کی چوتھی عالمی کانفرنس‘ کی 30ویں سالگرہ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے تاریخی بیجنگ اعلامیے کے عہد کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پاکستان قائداعظم کے وژن کے مطابق کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نہ ہوں۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں خواتین کی قیادت کے کردار کو اجاگر کیا، جن میں مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کا انتخاب اور حال ہی میں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا منصب شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خواتین کے...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے دوریاستی حل پر اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں آج مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ فلسطین اور کشمیر کے حقِ خود ارادیت...
    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف شکست کے باوجود پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو پورا یقین ہے کہ وہ اگلے اتوار کو فائنل میں ایک بار پھر بھارت کا سامنا کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: صاحبزادہ فرحان کا نصف سینچری کے بعد منفرد انداز میں جشن اتوار کو کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 172 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شاندار رہا اور 9.3 اوورز میں صرف ایک وکٹ پر 93 رنز بن گئے تھے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی اور...
    حارث ر ئوف کا 0-6 کا اشارہ بھارتیوں کے سر پر اب تک سوار، بی جے پی کا ردعمل بھی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رف کی جانب سے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانا بھارتیوں کے سرپر سوار ہوگیا ہے اور اب حکمران جماعت بی جے پی کا بھی اس پر ردعمل سامنے آیا ہے۔گزشتہ روز بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث ر ئو ف بانڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان...
    مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے، ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔ حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاسی ہے۔ یہ معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے۔ ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔ ان کا...
    ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں اگرچہ پاکستان کو سری لنکا سے ممکنہ شکست کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم اس کے باوجود ٹورنامنٹ سے مکمل طور پر باہر ہونے کا خطرہ فی الحال ٹل چکا ہے۔ کرکٹ شائقین اور ماہرین کی توجہ اس وقت اسی سوال پر مرکوز ہے کہ کیا شکست کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا؟ شکست کے بعد بھی موقع باقی ہے فی الحال پاکستان کے دو اہم میچز باقی ہیں — ایک سری لنکا کے خلاف اور دوسرا افغانستان کے خلاف۔ اگر قومی ٹیم یہ دونوں میچز جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ بغیر کسی الجھن کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر...