مون سون کا زور ٹوٹ گیا: محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون سسٹم ختم ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون سسٹم ختم ہو گیا اور آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں خاطر خواہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں آئندہ ہفتے موسم گرم اور خشک رہے گا.
یاد رہے کہ 2025 کے مون سون موسم کے زیر اثر پاکستان کو شدید بارشوں، سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگز کا سامنا کرنا پڑا. مون سون کا یہ سلسلہ جون 2025 سے شروع ہوا اور ستمبر تک جاری رہا۔مون سون نے بنیادی طور پر خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کو متاثر کیا، جہاں موسمیاتی تبدیلیوں، بھارتی ڈیموں سے پانی کی ریلیز اور انفراسٹرکچر کی کمزوریوں نے صورتحال کو مزید خراب کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ علاقوں میں ہو گیا
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔