ایکسائز کی نااہلی کے باعث 7000 موٹر سائیکلیں بند ہوئیں، بلوچستان بارگین ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ایکسائز کیجانب سے بروقت کاغذات نہ بننے کے باعث ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7000 موٹر سائیکلوں کو بند کیا۔ ایکسائز کا محکمہ تعاون نہیں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ ایکسائز کی نااہلی کے باعث بروقت کاغذات نہ بننے پر کوئٹہ میں 7000 نئی موٹر سائیکلوں کو ٹریفک پولیس نے بند کر دیا۔ یہ بات آل بلوچستان موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر حاجی باز محمد خلجی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انکا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی نااہلی کے باعث 7000 موٹر سائیکلیں کریک ڈاون میں بند کردی گئی ہیں۔ موٹر سائیکلوں کے کاغذات اور نمبر پلیٹیں بروقت نہ بنانے اور فیسوں میں سالانہ اضافہ ناقابل قبول ہے۔ تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے اور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاون جاری ہے، جس میں شہریوں اور ایسوسی ایشن نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا لیکن اس کی آڑ میں جاری مبینہ کرپشن اور ناانصافی نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کی نااہلی کے باعث 36 ہزار موٹر سائیکلوں کو نمبر پلیٹ نہیں ملے ہیں۔ بند موٹر سائیکل کی محکمہ ایکسائز بک نہیں دے رہا ہے۔ محکمہ کی غفلت کے باعث خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس حو الے سے حکام بالا سے ملاقاتیں کیں، لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرکے شدید احتجاج کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موٹر سائیکلوں محکمہ ایکسائز ایسوسی ایشن کوئٹہ میں
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔