ایک بیان میں وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جبکہ مخالفین صرف بیانات کی سیاست کرتے ہیں، ان کے بقول عوامی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور مخالفین کو عوامی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر توانائی و ترقی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا چین کا دورہ تاریخی کامیابی ہے، جس کے مثبت اثرات سندھ سمیت پورے ملک کی ترقی پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بڑے منصوبے چین کے تعاون سے عملی شکل اختیار کریں گے، جن میں تھر کول، کراچی سرکلر ریلوے، ماس ٹرانزٹ اور اکنامک زونز شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے نہ صرف صوبے کی معیشت میں انقلاب آئے گا بلکہ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جبکہ مخالفین صرف بیانات کی سیاست کرتے ہیں، ان کے بقول عوامی خوشحالی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور مخالفین کو عوامی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو نئی وسعت دینے کا سہرا صدر زرداری اور بلاول بھٹو کے سر ہے، جنہوں نے پاکستان کا وقار بلند کیا۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ تھر کول اور اکنامک زونز سندھ کی معیشت کو بدل دیں گے اور کراچی سرکلر ریلوے سمیت دیگر بڑے منصوبے جلد حقیقت کا روپ دھاریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ناصر حسین شاہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ

پڑھیں:

پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں: بلاول بھٹو

پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں: بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ امید ہے وزیراعظم کراچی میں منصوبوں کی سپیڈ سیمتعلق اپنیوعدے کوپورا کریں گے،قدرتی آفت کے دوران سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم توسیاست نہیں کرتے مگرمخالفین کوئی موقع نہیں چھوڑتے،تاریخی سیلاب کیاثرات عوام بھگت رہیہیں، سیلاب سے خیبرپختونخوا،پنجاب متاثرہوئیہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کرنے کی درخواست کی تھی، جب ایسے سیلاب آتے ہیں تو دنیا سے مدد کی اپیل کی جاتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک، سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اوران کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں اور معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ان کا سعودی عرب کیساتھ معاہدے کومثبت پیشرفت قراردیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پر حملہ، سعودی عرب پر حملہ تصور ہو گا ہم نے بھارت سے مقابلہ کرکے جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان نے بدترین سیلاب کا سامنا کیا ہے، بدقسمتی سے قدرتی آفت کے بعد اب تک عالمی سطح پرامداد کی اپیل نہیں ہوئی،عالمی سطح پرامداد کی اپیل کرنا سیلاب متاثرین کا حق تھا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے پنجاب سب سے زیادہ متاثرہوا ہے، سندھ کے بھی کچیکیعلاقوں میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراعلی سطحی چینی وفد کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری ناگزیر ہے،رانا تنویر حسین اعلی سطحی چینی وفد کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری ناگزیر ہے،رانا تنویر حسین اقوام متحدہ آخری امید ،اس کاقائم رہنا ناگزیر ہو گیا ہے ، نائب صدر متحدہ عرب امارات حالات کی رفتار بتارہی ہے پی ٹی آئی پارلیمنٹ اورکچھ جج عدلیہ سے مستعفی ہوجائیں گے، عرفان صدیقی متاثرین کیلئے مزید خیموں اورچیزوں کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں: قائم مقام صدر سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا، اس میں کئی ماہ لگے، اسحق ڈار لیڈر بڑی مشکلوں سے بنتے ہیں، پھانسیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے: کیپٹن (ر) صفدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے،بلاول بھٹو زرداری
  • پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں: بلاول بھٹو
  • امید ہے زیراعظم کراچی کے لیے شہباز اسپیڈ کا وعدہ پورا کریں گے، بلاول بھٹو
  • فارم 47 بنانے والے پیپلز پارٹی کی کرپشن کا نوٹس لیں، آفاق احمد
  • ن لیگ نے کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ہم قومی سوچ کی جماعت ہیں، عظمیٰ بخاری
  • ‏جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا: عظمیٰ بخاری
  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط