مسلم لیگ ن قومی جماعت، کبھی صوبائیت یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت، نہروں یا ڈیم کا کارڈ نہیں کھیلا۔ مسلم لیگ (ن) ایک حقیقی قومی جماعت ہے جو ہمیشہ قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی آئی ہے۔ جس ٹیم کو پیپلز پارٹی والے ناتجربہ کار قرار دے رہے ہیں، اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال کے اندر پنجاب میں 80 منصوبوں کے ذریعے ترقی کا انقلاب برپا کیا ہے۔ نام نہاد "تجربہ کاروں" نے گزشتہ 17 سالوں میں کراچی اور سندھ کو جس حال تک پہنچایا ہے، اس پر عوام آج بھی کرب کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرجیل میمن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ سندھ میں پچھلے سیلاب کی تباہ کاریوں کے نشانات آج تک باقی ہیں، حالانکہ بیرونی امداد بھی فراہم کی گئی تھی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کے ادوار میں پیپلز پارٹی نے جو کردار ادا کیا وہ سب نے دیکھا اور پنجاب اس کردار کو کبھی نہیں بھولے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔