data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔

 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فیصلہ کن میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں گرین شرٹس کو فائنل تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج ہونے والا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرے گی۔

سری لنکن ٹیم سپر فور مرحلے میں ابتدائی دو ناکامیوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے، لہٰذا 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ محض رسمی حیثیت رکھتا ہے۔

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک دو مقابلے ہو چکے ہیں، جن میں دونوں بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کا فیصلہ کن معرکہ یعنی فائنل میچ 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سپر فور مرحلے پاکستان اور ایشیا کپ کے کے درمیان

پڑھیں:

ساف انڈر 17چیمپئن شپ : بنگلادیش پاکسستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں بنگلا دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکا میں جاری ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دی۔

بنگلا دیش کی جانب سے پہلا گول نظمل ہدیٰ نے تیسرے منٹ میں اسکور کیا جبکہ دوسرا گول محمد رحمٰن نے چوتھے منٹ میں اسکور کیا۔

ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں دوسرا سیمی فائنل بھارت اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فاروق اعظم صدیقی ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ساف انڈر 17چیمپئن شپ : بنگلادیش پاکسستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
  • ایشیا کپ سیمی فائنل، ٹی20 کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کس کا ریکارڈ کیا ہے؟
  • ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا
  • بنگلہ دیش کو شکست دیکر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
  • ایشیا کپ: آج بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی
  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے
  • ایشیا کپ کے سپر فورمرحلے میں آج پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے
  • ایشیا کپ: یقین ہے فائنل میں بھارت سے پھر مقابلہ ہوگا، صاحبزادہ فرحان
  • دفاعی معاہدہ دنیا بھرمیں سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگیا،رفیق سلیمان