پاک چین شراکت داری خوشحالی کی ضمانت ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-13
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جو خطے میں امید اور خوشحالی کی ضمانت ہے، سی پیک کی 14 ویں جے سی سی تاریخی موڑ ہے جس سے فیز ٹو کے آغاز کیلیے پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔ جمعرات کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جے سی سی اجلاس میں سی پیک کے اگلے مرحلے کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا جسے حقیقی معنوں میں عوامی خوشحالی کی راہداری میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ کل بیجنگ میں منعقد ہونے والی پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے 14 ویں اجلاس میں وہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ جے سی سی سی پیک کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے، جہاں جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئندہ مرحلے کیلیے نئے شعبے اور منصوبے شامل کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پر وفیسر احسن اقبال کا سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکااظہارکیاہے۔(جاری ہے)
منگل کویہاں جاری تعزیتی بیان میں وفاقی وزیرنے کہا کہ مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے امہ ایک عظیم دینی رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مفتی اعظم کا کردار ناقابل فراموش ہے، پاکستانی عوام سعودی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیرنے مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین و امت مسلمہ کیلئے صبر کی دعابھی کی ۔