شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی امریکا سے مذاکرات پر مشروط آمادگی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز
پیانگ یانگ(آئی پی ایس ) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے امریکا سے مذاکرات کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار نہیں ہوگا کیونکہ یہ ملکی دفاع کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کا مطالبہ ترک کر دے تو بات چیت ممکن ہے۔کم جونگ ان نے مزید کہا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں تعلقات بہتر بنانے کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلیبر افسر تعیناتی کیس: چیئرمین سی ڈی اے کے پاس 2 عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس لیبر افسر تعیناتی کیس: چیئرمین سی ڈی اے کے پاس 2 عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس جوڈیشل کمیشن پاکستان کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دی جائے: چین کی عالمی برادری سے اپیل تاوان کیلئے مبینہ اغوا: ایس ایس پی آپریشنز سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب اسرائیلی ڈرون حملہ: لبنان میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
شہباز اور 6 مسلم رہنما کل ٹرمپ سے ملیں گے
اسلام آباد /نیویارک (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول سامنے آگیا ہے‘پروگرام کے مطابق شہبازشریف سعودی عرب اور قطر سمیت چھ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ منگل 23ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے‘ ٹرمپ نے پاکستان‘ سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے رہنماؤں کو مشترکہ ملاقات کی دعوت دے رکھی ہے‘ شہباز شریف 26ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی طے پا گئی ہیں۔دفتر خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ منتخب مسلم رہنماؤں کی ملاقات میں شرکت کریں گےجس میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی لندن سے امریکا روانگی کے شیڈ ول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ شہباز شریف آج بروز پیر لندن سے امریکا روانہ ہونگے۔وزیراعظم نے پہلے اتوارکو برطانیہ سے امریکا روانہ ہونا تھا۔ شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کی 22 ستمبر کو فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہ کانفرنس میں نیویارک میں شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا‘شہباز شریف 27ستمبرکو امریکا سے وطن واپس روانہ ہونگے ۔
Post Views: 1