مارگلہ ہلز کی پانچ ٹریکس ایک دن کے لیے بند، 14 اگست کو دوبارہ کھلیں گی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سید پور گاؤں کے پیچھے جانے والا ٹریل 13 اگست 2025 (بدھ) کو عام شہریوں کے لیے بند رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مارگلہ ویو پوائنٹ پر عوام کو کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟
وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB) نے بتایا کہ یہ اقدام عوامی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹریل 14 اگست 2025 سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو آگاہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ میڈیا اور عوام کو پیشگی اطلاع دی جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
14 اگست ٹریل مارگلہ مارگلہ ہلز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 14 اگست ٹریل مارگلہ مارگلہ ہلز
پڑھیں:
آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ تو ’ویک اپ کال‘ ہے: خواجہ آصف
—فائل فوٹووفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ تو ’ویک اپ کال‘ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ فوج یہ جنگ پاک افغان سرحد اور دور دراز بلوچستان میں لڑ رہی ہے، یہ ’ویک اپ کال‘ ہے کہ یہ سارے پاکستان کی جنگ ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں پاک فوج روز قربانیاں دے رہی ہے، پاک فوج روز قربانیاں دے کر عوام کو تحفظ کا احساس دلا رہی ہے۔ اس ماحول میں کابل حکمرانوں سے کامیاب مذاکرات کی اُمید رکھنا عبث ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کابل حکمران دہشت گردی روک سکتے ہیں لیکن اسلام آباد تک یہ جنگ لانا ان کا ایک پیغام ہے، کابل کے اس پیغام کا پاکستان بھرپور جواب دینے کی الحمدللہ قوت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسلام آباد دھماکے میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑیں گے: محسن نقوی اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمیواضح رہے کہ اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے۔