عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کانہیں کہا.بیرسٹرگوہر
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2025 )تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا نہیں کہا ہے، انہوں نے صوبے میں امن وامان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا تھا انہوں نے کہا کہ عرفان سلیم اور عائشہ بانو کو آگے کہیں پر اکاموڈیٹ کریں گے، عرفان سلیم اور عائشہ بانو سمیت کسی کو بھی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا تھا.
(جاری ہے)
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بنی گالہ نیلامی کی خبر جب آئی تو میں نے لیگل گروپ میں شیئر کر دی بعد میں نیب نے بھی وضاحت کی کہ یہ پراپرٹی عمران خان کی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ تحریک چلانے کے لئے وہ خود کافی ہیں، ان کے بیٹوں کو آنے کی ضرورت نہیں، اگر ان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو ان کا اچھا استقبال ہو گا. انہوں نے کہا کہ پارٹی عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ ڈائریکٹ ڈیل نہیں کرتی، ان کے ساتھ فیملی والے رابطے میں ہوتے ہیں، ہم نے ان سے کوئی بات چیت نہیں کی نہ ان کا ہمیں پتہ ہوتا ہے پارٹی کبھی بھی عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ رابطے میں نہیں رہی. چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ کے پی کے میں بات چیت سے معاملات حل کیئے جائیں ‘ صوبے میں آپریشن نہ ہو، صوبائی حکومت آپریشن کے حق میں نہیں ہے، گرینڈ الائنس ابھی تک 6 پارٹیوں پر مشتمل ہے لیکن وہ گرینڈ الائنس میں شامل نہیں ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لیے پورا ملک نکل آیا تھا، عمران خان نے لانگ مارچ سے منع کیا تھا، گرینڈ الائنس میں مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں، اس لیے حکومت صوبے میں کارخانوں کا صنعتی انقلاب لا رہی ہے۔
پشاور سے جاری کیے گئے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے احساس اور روزگار پروگرام شروع کیا، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے نوجوان ہنر پروگرام شروع کیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر اور ڈگریاں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 800 میگا واٹ کی نئی ٹرانسمیشن لائن 2028ء تک مکمل کر لیں گے، نئی ٹرانسمیشن لائن سے کارخانوں کو رعایتی نرخوں پربجلی فراہم کریں گے۔
یومیہ الاؤنس میں اضافے کے مطالبے پر 35 پولیس اہلکار معطل
مزید :